کے مجموعے کو اسلامی تحفہ کے طور پر لوگوں کو عطا کیا۔ ان مجموعوں میں امام نوویؒکی ”اربعین“ سے امّت کے افراد نے خوب فائدہ اٹھایا۔ پھر انھیں کے نقشِ قدم پر چل کر بعد میں آنے والے علماء اور دُعاۃِ اسلام نے چالیس حدیثوں کا مجموعہ تیار کرنے کا خاص اہتمام کیا۔ تاکہ انفرادی واجتماعی ہر سطح پر اسلامی سیرت اور زندگی کی تعمیر میں اس سے پوری مدد مل سکے اور حضور پاکﷺ کے ارشادات کو حرزِ جاں بنانے کی سعادت حاصل ہو۔
مجھے خوشی ہے کہ دارالعلوم ندوۃ العلماء کے فاضل گرامی اور مہاراشٹر کے مشہور مردم خیز قصبہ مالیگاؤں کے عالم وداعی جناب مولانا جمال عارف صاحب ندویؔ نے چالیس حدیثوں کا یہ مجموعہ تیار کیا ہے۔ تاکہ اردو زبان میں اس کا ترجمہ، اس کی تشریح اور اس کے فوائد بیان کرکے ان پاک ارشادات پر عمل کرنا اور اسلامی زندگی کی تعمیر میں اس سے مدد لینا آسان ہوجائے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اِس اسلامی اور دینی کوشش کو قبول فرمائیں اور مؤلّف کو سعادتِ دارین نصیب فرمائیں ، آمین۔
راقم الحروف
(حضرت مولانا) سعیدالرّحمٰن اعظمی ندویؔ (صاحب دامت برکاتھم)
(مدیر البعث الاسلامی ندوۃ العلماء)
۵؍شعبان، ۱۴۳۵ھ
۴؍جون، ۲۰۱۴ء