اے اللہ کے رسول! یہ حکم صرف میرے لئے ہے؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں میری امت میں سے جو بھی اس پر عمل کرے گا اس کے لئے یہی حکم ہے کہ اس کی خطائیں معاف ہوجائیں گی۔
(۳) حضرت ابوامامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول ہے کہ:
بَیْنَمَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ الْمَسْجِدِ وَنَحْنُ قُعُوْدٌ مَعَہٗ، إِذْ جَائَ رَجُلٌ، فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنِّیْ أَصَبْتُ حَداًّ فَأَقِمْہُ عَلَیَّ، فَسَکَتَ عَنْہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ثُمَّ أَعَادَ، فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنِّیْ أَصَبْتُ حَداًّ فَأَقِمْہُ عَلَیَّ، فَسَکَتَ عَنْہُ وَأُقِیْمَتِ الصَّلاَۃُ فَلَمَّا انْصَرَفَ نَبِیُّ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حِیْنَ انْصَرَفَ، وَاتَّبَعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْظُرُ مَا یَرُدُّ عَلَی الرَّجُلِ، فَلَحِقَ الرَّجُلُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنِّیْ أَصَبْتُ حَداًّ فَأَقِمْہُ عَلَیَّ، قَالَ أَبُوْ أُمَامَۃَ: فَقَالَ لَہٗ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: أَرَأَیْتَ حِیْنَ خَرَجْتَ مِنْ بَیْتِکَ، أَ لَیْسْ قَدْ تَوَضَّأْتَ فَأَحْسَنْتَ الْوُضُوْئَ؟ قَالَ: بَلیٰ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! قَالَ: ثُمَّ شَہِدْتَّ الصَّلاَۃَ مَعَنَا؟ قَالَ: نَعَمْ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! قَالَ: فَقَالَ لَہٗ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: فَإِنَّ اللّٰہَ قَدْ غَفَرَ لَکَ حَدَّکَ أَوْ قَالَ: ذَنْبَکَ۔(بخاری شریف)
ترجمہ: ہم مسجد نبوی میں بیٹھے ہوئے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی جلوہ افروز تھے، اچانک ایک شخص آیا اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! مجھ سے ایسا فعل سرزد ہوگیا ہے، جس پر حد واجب ہے، اس لئے