رِوَایَۃٍ: إِلاَّ غُفِرَ لَہُمَا۔ (مسند احمد، سنن نسائی)
ترجمہ: جن مسلمان والدین کے تین نابالغ بچے وفات پاجائیں ، اللہ ان پر اپنی خاص رحمت وفضل فرمائے گا، ان کو جنت میں داخل فرمائے گا، اور ایک روایت میں یہ ہے کہ ان کی مغفرت کردی جائے گی۔
(۴۶) بازار کی دعا
بازار شیاطین کے مرکز ہوتے ہیں ، احادیث میں ان کو بدترین جگہ قرار دیا گیا ہے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بندگانِ خدا پر رحمت فرماتے ہوئے ایک دعا سکھائی ہے، اور اس کا فائدہ گناہوں کی معافی بتایا ہے۔ فرماتے ہیں کہ جو بازار میں داخل ہو اور یہ دعا پڑھ لے:
لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَہُوَ حَیٌّ لَا یَمُوْتُ، بِیَدِہِ الْخَیْرُ، وَہُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔
ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ یکتا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کے لئے بادشاہت ہے، اسی کے لئے تمام تعریفیں ہیں ، وہ زندگی اور موت دیتا ہے، وہ زندہ ہے، اسے موت نہیں آسکتی، خیر کے تمام خزانے اسی کے قبضہ میں ہیں ، وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
تو اس دعا کا اثر یہ ہوگا کہ:
کَتَبَ اللّٰہُ لَہٗ اَلْفَ اَلْفِ حَسَنَۃٍ، وَمَحَا عَنْہُ اَلْفَ اَلْفِ سَیِّئَۃٍ، وَرَفَعَ لَہٗ أَلْفَ اَلْفِ دَرَجَۃٍ، وَبَنٰی لَہٗ بَیْتاً فِیْ الْجَنَّۃِ۔ (ترمذی شریف ابواب الدعوات: باب ما یقول إذا دخل السوق)
ترجمہ: اللہ اس کے لئے دس لاکھ نیکیاں لکھ دے گا، اس سے دس