جن کے نیچے نہریں رواں ہوں گی، یہ لوگ ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں گے، یہی بڑی کامیابی ہے۔
وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوْا الصَّالِحَاتِ لَنُکَفِّرَنَّ عَنْہُمْ سَیِّئٰتِہِمْ وَلَنَجْزِیَنَّہُمْ أَحْسَنَ الَّذِیْ کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ۔ (العنکبوت: ۷)
ترجمہ: اور جو لوگ ایمان لائیں گے اور نیک اعمال کریں گے ان کے گناہ ہم ان سے دور کردیں گے اور انہیں ان کے بہترین اعمال کی جزا دیں گے۔
فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوْا الصَّالِحَاتِ لَہُمْ مَغْفِرَۃٌ وَرِزْقٌ کَرِیْمٌ۔ (الحج: ۵۰)
ترجمہ: پھر جو لوگ ایمان لائیں گے اور نیک عمل کریں گے، ان کے لئے مغفرت ہے اور عزت کی روزی۔
(۷) ایمان اور جان ومال کے ذریعہ جہاد
قرآنِ کریم کہتا ہے:
یٰٓأَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا ہَلْ أَدُلُّکُمْ عَلیٰ تِجَارَۃٍ تُنْجِیْکُمْ مِنْ عَذَابٍ أَلِیْمٍ۔ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ وَرَسُوْلِہٖ وَتُجَاہِدُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ بِأَمْوَالِکُمْ وَأَنْفُسِکُمْ، ذٰلِکُمْ خَیْرٌ لَکُمْ إِنْ کُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ۔ یَغْفِرْ لَکُمْ ذُنُوْبَکُمْ وَیُدْخِلْکُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِہَا الْأَنْہٰرُ وَمَسَاکِنَ طَیِّبَۃً فِیْ جَنّٰتِ عَدْنٍ، ذٰلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ۔ (الصف: ۱۱-۱۳)
ترجمہ: اے ایمان والو! کیا میں تم کو وہ تجارت بتادوں جو تم کودردناک عذاب سے بچائے، تم اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ، اور