لاکھ گناہ مٹادے گا، اس کے دس لاکھ درجے بلند کردے گا، اور اس کے لئے جنت میں ایک گھر بنائے گا۔
بازار غفلت اور اللہ سے بے توجہی کا مقام ہیں ، ان کو شیاطین کا اڈہ بتایا گیا ہے، اس لئے جب تاجر بازار میں دکان کھولے، یا گاہک سودا خریدنے جائے تو اسے مندرجہ بالا ذکر کرنا چاہئے؛ تاکہ بازار کی غفلتوں کا توڑ ہو، اللہ کی بے حد وحساب عنایات اس کی طرف متوجہ ہوں ، اس کے درجات بلند ہوں ، نیکیوں میں اضافہ ہو، اور گناہ معاف ہوں ۔
(۴۷) تمام نیکیوں کی تاثیر
تمام نیک کاموں میں اللہ نے یہ خاصیت رکھی ہے کہ ان سے صغیرہ گناہ معاف ہوتے ہیں ، اوپر متعدد نیک اعمال کا ذکر آیا، ان اعمال کے علاوہ جتنے بھی نیک اعمال ہیں ان سے گناہ معاف ہوتے ہیں ۔
قرآنِ کریم کہتا ہے:
إِنَّ الْحَسَنٰتِ یُذْہِبْنَ السَّیِّئٰتِ۔ (ہود: ۱۱۴)
ترجمہ: حقیقت یہ ہے کہ نیکیاں برائیوں کو دو رکردیتی ہیں ۔
فوائد عثمانیہ میں مرقوم ہے:
’’حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں کہ نیکیاں دور کرتی ہیں برائیوں کو تین طرح، جو نیکیاں کرے اس کی برائیاں معاف ہوں ، اور جو نیکیاں اختیار کرے اس سے خو برائیوں کی چھوٹے، اور جس ملک میں نیکیوں کا رواج ہو وہاں ہدایت آئے اور گمراہی مٹے؛ لیکن تینوں جگہ وزن غالب چاہئے، جتنا میل اتنا صابون‘‘۔ (تفسیر عثمانی ۳۱۰)
آیت کا یہی مضمون متعدد احادیث میں بھی بیان ہوا ہے، حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اِتَّقِ اللّٰہَ حَیْثَمَا کُنْتَ وَاَتْبِعِ السَّیِّئَۃَ الْحَسَنَۃَ وَخَالِقِ