میری مغفرت فرما، مجھ پر رحم فرما، میری دل بستگی فرما، مجھے ہدایت نصیب فرما اور مجھے رزق عطا فرما) پھر پیروں کے پنجوں، گھٹنوں اور رانوں پر ٹیک لیتے ہوئے اٹھ جاتے، جب کھڑے ہوتے تو بغیر سکتہ کے قراءت شروع فرما دیتے اور پہلی رکعت جیسی دوسری رکعت بھی پڑھتے، پھر جب تشہد کے لئے بیٹھتے، تو بایاں ہاتھ ہائیں ران اور داہنا ہاتھ دائیں ران پر رکھتے اور دائیں ہاتھ کی شہادت والی انگلی سے اشارہ فرماتے اور بیٹھنے کی حالت میں تشہد پڑھتے اور صاحبہ کرام رضوان اللہ تعالٰی علیہ کو اسی طرح تشہد پڑھنے کی تعلیم دیتے۔
التحیات للہ والصلوات والطیبات السلام علیک ایھا النبی و رحمۃ اللہ وبرکاتہ، السلام علینا و علٰی عباد اللہ الصالحین۔ اشہد ان لا الٰہ الا اللہ، و اشھد ان محمدا عبدہ و رسولہ۔
ادب و تعظیم اوراظہار نیاز کے سارے کلمے اللہ ہی کے لئے ہیں اور تمام عبادات اور تمام صدقات اللہ ہی کے واسطے ہیں (اور میں ان سب کا نذرانہ اللہ کے حضور میں پیش کرتا ہوں) تم پر سلام ہو اے نبی اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں، سلام ہو ہم پر اور اللہ کے سب نیک بندوں پر، میں شہادت دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت اور بندگی کے لائق نہیں (صرف وہی معبود برحق ہے) اور میں اس کی بھی شہادت دیتا ہوں کہ محمد (صلے اللہ علیہ و آلہ وسلم) اس کے بندے اور پیغمبر ہیں۔