خاص موقعوں اور خاص وقتوں کے اذکار اور مَسنون دُعائیں
رسول اللہ ﷺعَبودیت،توجہ الی اللہ اور ذکرِ الٰہی کا کامل تَرین اور اَفضل ترین نمونہ تھے، آپﷺکی زبان و دل ہمہ وقت ذکرِ الٰہی میں مشغول و مصروف رہتے اور ہر حال میں آپ کو خدا کی یاد رہتی ،آپﷺصحابہ کرام کو تعلیم دیتے تھے کہ جب سونے کا اِرادہ کریں تو یہ دُعاء کرلیا کریں:
اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ،رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَى مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ،آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ، وَنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ
اے اللہ! میں نے اپنا رُخ تیری طرف کردیا اور اپنا معاملہ تجھے سپرد کردیا اور اپنی پیٹھ تیری طرف رکھدی ،تیری رغبت و خوف سے ،سوا تیرے کوئی ٹھکانا اور پناہ نہیں ،میں تیری اس کتاب پر ایمان لایا جو تونے اُتاری اور اس نبی پر جس کو تونے بھیجا ۔
اور یہ فرماتے کہ(سونے سے پہلے)یہ تمہارے آخری کلمات ہوں،اگر تم اس رات میں مرگئے تو فطرت پر تمہاری موت ہوگی۔1؎
------------------------------
1؎ : مُسلم شریف ۔باب مایقول عند النّوم و عِند أخذ المَضجَع۔