رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چند دعائیں
ذیل میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چند دعائیں، علامہ ابن قیم رح کی "الوابل الصیب" سے نقل کی جاتی ہیں۔
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جامع دعائیں پسند فرماتے تھے، اور طویل دعاوں سے گریز فرماتے تھے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے:-
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنَ الْخَيْرِ كُلِّهِ، مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّرِّ كُلِّهِ، مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ۔۱؎
اے اللہ میں آپ سے ہر خیر کا سائل ہوں، جسے میں جانتا ہوں، اور جسے نہیں جانتا اور آپ کی پناہ مانگتا ہوں ہو شر سے جسے میں جانتا ہوں، اور جسے میں نہیں جانتا۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت مین لگا رہتا تھا، اور بکثرت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ دعا کرتے ہوئے سنتا تھا:-
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ وَالْعَجْزِ وَالْكَسَلِ وَالْبُخْلِ وَالْجُبْنِ وَ ضَلَعِ الدَّيْنِ وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ ۲؎
اے میرے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں، فکر سے اور غم سے اور کم ہمتی اور کاہلی و بزدلی سے اور بخیلی و کنجوسی اور قرضہ کے بار سے اور لوگوں کے دباو سے۔
------------------------------
ا؎ مسند احمد، اور نسائی شریف ۲؎ متفق علیہ۔