حُبًّا لِّلَّهِ ۗ ﴿١٦٥البقرہ:﴾
سب سے زیادہ دوست دار ہیں۔
قُلْ إِن كَانَ آبَاؤُكُمْ وَأَبْنَاؤُكُمْ وَإِخْوَانُكُمْ وَأَزْوَاجُكُمْ وَعَشِيرَتُكُمْ وَأَمْوَالٌ اقْتَرَفْتُمُوهَا وَتِجَارَةٌ تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَمَسَاكِنُ تَرْضَوْنَهَا أَحَبَّ إِلَيْكُم مِّنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ وَجِهَادٍ فِي سَبِيلِهِ فَتَرَبَّصُوا حَتَّىٰ يَأْتِيَ اللَّهُ بِأَمْرِهِ ۗ ﴿التوبۃ:٢٤﴾
کہدو کہ اگر تمہارے باپ اور بیٹے اور بھائی اور عورتیں اور خاندان کے آدمی اور مال جو تم کماتے ہو اور تجارت جس کے مندا ہونے سے تم ڈرتے ہو اور مکانات جن کو تم پسند کرتے ہو، خدا اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) سے اور خدا کی راہ میں جہاد کرنے سے تمہیں زیادہ عزیز ہوں تو ٹھہرے رہو، یہاں تک کہ خدا اپنا حکم (یعنی عذاب) بھیجے۔
تقویٰ اور نیکی کے کاموں میں تعاون
وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ ۖ وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ ﴿المائدہ:٢﴾
اور (دیکھو) نیکی اور پرہیزگاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کیا کرو، اور گناہ اور ظلم کی باتوں میں مدد نہ کیا کرو اور خدا سے ڈرتے رہو، کچھ شک نہیں کہ خدا کا عذاب سخت ہے۔
اسلامی اخوت و بھائی چارگی
إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ ﴿الحجرات:١٠﴾
مومن تو آپس میں بھائی بھائی ہیں۔