امانت کی ادائیگی
إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَن تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَىٰ أَهْلِهَا ﴿النساء:٥٨﴾
خدا تم کو حکم دیتا ہے کہ امانت والوں کی امانتیں ان کے حوالہ کر دیا کرو۔
لوگوں میں مصالحت اور مفید و خیر کے کام
لَّا خَيْرَ فِي كَثِيرٍ مِّن نَّجْوَاهُمْ إِلَّا مَنْ أَمَرَ بِصَدَقَةٍ أَوْ مَعْرُوفٍ أَوْ إِصْلَاحٍ بَيْنَ النَّاسِ﴿النساء:١١٤﴾
ان لوگوں کی بہت سی مشورتیں اچھی نہیں، ہاں اس شخص کی مشورت اچھی ہو سکتی ہے جو خیرات یا نیک باتوں یا لوگوں میں صلح کرنے کو کہے۔
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِكُمْ ۖ ﴿الانفال:١﴾
تم خدا سے ڈرو اور آپس میں صلح رکھو۔
نرم خوئی، مدارات و تواضع
وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِينَ ﴿الحجر:٨٨﴾
اور مومنوں سے خاطر اور تواضع سے پیش آنا۔
فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ ﴿٩﴾ وَأَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْهَرْ ﴿الضحی:١٠﴾
تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا۔