ما تقدم من ذنبہ (بخاری شریف)
جو خدا کے وعدوں پر یقین رکھتے ہوئے ، اور اس کے ثواب کی امید میں شب قدر عبادت میں گذارے گا، اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے ۔
ایمان کے شرائط اور حقیقی مسلمان کی صفات
۳-لا یومن احدکم حتی یکون ھواہ تبعالما جئت بہ -
(حکیم ترمذی، و خطیب بغدادی)
تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک کہ اس کہ خواہشات میرے لائے ہوئے (دین) کے تابع نہ ہو جائیں
۴- لا یومن احدکم حتی اکون احبَّ الیہ من والدہ و ولدہ و الناس اجمعین
(بخاری شریف)
تم میں سے کوئی شخص مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اس اپنے والد، بیٹوں، اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جاوں۔
۵- لا یومن احدکم حتی اکون احبَّ الیہ من نفسہ (مُسند احمد)
تم میں سے کوئی شخص مومن نہیں ہوسکتا جب تک کہ میں اس کے نزدیک اپنی ذات سے زیادہ محبوب نہ ہوں۔
۶- لا یومن احدکم حتی یحب لاخیہ ما یحب لنفسہ۔ (متَّفق علیہ)
تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا، جب تک وہ اپنے بھائی کے لئے وہی نہ پسند کرے جو اپنے لئے پسند کرتا ہے۔