۱۵ - اتق المحارم تکن اعبد الناس، و ارض بما قسم اللہ لک تکن اغنی الناس و احسن الی جارک تکن مومناََ و احب للناس ما تحب لنفسک تکن مسلما، ولا تکثر الضحک فان کثرۃ الضحک تمیت القلب۔ (ترمذی)
محرمات سے بچو تم بندگی میں سب سے افضل ہوگے، اور خدا تعالٰے نے جو تمہاری قمست لکھدیا اس پر راضی ہو، تم سب سے بے نیاز ہو گے، اپنے پڑوسی کے ساتھ جسن سلوک کرو، تم مومن ہو گے، جو اپنے لئے پسند کرتے ہو، وہی دوسروں کے لئے پسند کر تم مسلمان ہو جاو گے، اور زیادہ نہ ہنسنا کو کیونکہ زیادہ ہنسنا دل کو مردہ کر دیتا ہے۔
مسلمان معاشرہ جو نبوی تلعیمات و ارشادات پر قائم ہے
۱۶- الا ان المسلم اخوالمسلم ، فلیس یحلُّ لمسلم لاخیہ شئ الّا ما احلّ من نفسہ (ترمذی)
سن لو کہ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، لہذا جو معاملہ اپنے ساتھ جائز ہو وہی کسی دوسرے مسلمان بھائی کے ساتھ جائز ہوگا۔
۱۷- لا تحاسدوا لا تناجشوا ولا تباغضوا ولا تدابروا ولا یبیع بعضکم علی بیع بعض، وکونوا عباد اللہ اخواناََ، المسلم اخو المسلم لا یظلمہ، ولا یخذلہ، ولا یحقرہ،
آپس میں حسد نہ کرو ، خریدو فروخت میں دھوکہ نہ دو، بغض نہ کرو ، اور ایک دوسرے کی غیبت نہ کرو ، کسی کی فروخت پر اپنی فروخت نہ کرو ، اللے کے بندو بھائی بھائی ہو جاو، مسلمان مسلمان کا بھائی ہے ،