استقامت
فَاسْتَقِمْ كَمَا أُمِرْتَ ﴿ہود:١١٢﴾
(اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم) جیسا تم کو حکم ہوتا ہے، اس پر قائم رہو۔
إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ﴿االاحقاف:١٣﴾ أُولَـٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ خَالِدِينَ فِيهَا جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ﴿الاحقاف:١٤﴾
جس لوگوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار خدا ہے، پھر وہ اس پر قائم رہے تو ان کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے، یہی اہل جنگ ہیں کہ ہمیشہ اس میں رہیں گے، یہ اس کا بدلہ ہے جو وہ کیا کرتے تھے۔
کتاب و سنت کو مضبوطی سے تھامے رہنا
فَإِن تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللَّهِ وَالرَّسُولِ ﴿النساء:٥٩﴾
اور اگر کسی بات میں تم میں اختلاف واقع ہو تو اس میں خدا اور اس کے رسول (کے حکم) کی طرف رجوع کرو۔
وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا ۚ ﴿الحشر:٧﴾
سو جو چیز تم کو پیغمبر (صلی اللہ علیہ وسلم) دے وہ لے لو، اور جس سے منع کریں اس سے باز رہو۔
اللہ اور اس کے رسول کی محبت
وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ ﴿البقرہ:١٦٥﴾
لیکن جو ایمان والے ہیں، وہ تو خدا ہی کے