عَزْمِ الْأُمُورِ ﴿الشوری:٤٣﴾
تو یہ ہمت کے کام ہیں۔
خدا تعالٰے کا استحضار
وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ ۚ ﴿الحدید:٤﴾
اور تم جہاں کہیں ہو، وہ تمہارے ساتھ ہے۔
يَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ ﴿غافر:١٩﴾
وہ آنکھوں کی خیانت کو جاتا ہے اور جو باتیں سینوں میں پوشیدہ ہیں، ان کو بھی۔
تقویٰ اور قول و عمل میں استقامت
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ ﴿آل عمران:١٠٢﴾
مومنو! خدا سے ڈرو جیسا کہ اس سے ڈرنے کا حق ہے۔
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا ﴿الاحزاب:٧٠﴾
مومنو! خدا سے ڈرو اور بات سیدھی کہا کرو۔
یقین و توکل
وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ ﴿ابرہیم:١١﴾
اور خدا ہی پر مومنوں کو بھروسہ رکھنا چاہیے۔
وَتَوَكَّلْ عَلَى الْحَيِّ الَّذِي لَا يَمُوتُ ﴿الفرقان:٥٨﴾
اور اس (خدائے) زندہ پر بھروسہ رکھو جو کبھی نہیں مرے گا۔