۲۵- الراحمون یرحمھم الرحمٰن، ارحموا من فی الارض یرحمکم من فی السماء۔ (ترمذی و ابوداود)
رحم کرنے والوں پر رحمٰن رحمت بھیجتا ہے، تم زمین والوں پر رحم کرو، آسمان والا تم پر رحم کرے گا۔
مُہلک اعمال و اخلاق اور جنت میں داخلہ کے موانع
۲۶- لا ید خل الجنۃ قاطع رحم۔ (صحیحین، ابوداود، ترمذی)
جنت میں رشتوں ناطوں کا توڑنے والا داخل نہیں ہوگا۔
۲۷- لا یدخل الجنۃ نمّام و فی روایۃ قتّات۔ (متفق علیہ)
جنت میں چغل خور نہ جائے گا۔
۲۸- ایّاکم و الحسد ، فان الحسد یاکل الحسنات کما تاکل النار الحطب۔ (ابوداود)
حسد سے بچو، کیونکہ وہ نیکیوں کو اسی طرح کھا جاتا ہے، جیسے آگ خشک لکڑی کو۔
۲۹- دبّ الیکم داء الامم قبلکم الحسد و البغضاء ھی الحالقۃ، لا اقول تحلق الشعر، و لکن تحلق الدین۔ (ترمذی و احمد)
گذشتہ قوموں کی بیماری حسد و بغض تمہیں بھی لگ گئی، یہ مونڈ دینے والی ہے، میں یہ نہیں کہتا کی یہ بال مونڈ دینتی ہے، بلکہ دین کو مونڈ دیتی ہے۔
۳۰۔ماذئبان جائعان ارسلا فی غنم بافسد لھا من حرص المرء علی المال و الشرف لدینہ۔ (ترمذی و احمد)
دو بھیرئیے جن کو بکریوں میں ڈال دیا جائے، اتنا نقصان نہیں پہونچائیں گے، جتنا مال و جاہ کی حرص و محبت دین کو