لمن لا عھد لہ ثلاث من کن فیہ وجد حلاوۃ الایمان، ان یکون اللہ و رسولہ احب الیہ مما سواھما وان یجب المرء لا یحیہ الا للہ، و ان یکرہ ان یعود فی الکفر کما یکرہ ان یقذف فی النار۔ (متفق علیہ)
اس شخص کا دین نہیں جو عہد کا پاس نہیں کرتا۔ تین فضیلتیں جس کے اندر ہوں گی، وہ ایمان کی حلاوت کا مزا چکھے گا، یہ کہ اللہ و رسول اس کو ان کے علاوہ سب سے زیادہ محبوب ہوں، اور یہ کہ کسی سی محض للہ فی اللہ محبت کرے اور یہ کہ کفر میں واپس جانا اس کے لئے اتنا ہی گراں ہو، جتنا آگ میں پھینکا جانا۔
۱۲۔ الدین النصیحۃ (ثلاثاً) قلنا لمن؟ قال للہ و لکتابہ و لرسولہ و لائمۃ المسلمین و عامتھم۔ (مسلم)
دین خیر خواہی کا نام ہے (تین مرتبہ فرمایا) ہم نے کہا کہ کس کے لئے؟ فرمایا اللہ کے لئے، اس کی کتاب کے لئے، اس کے رسول کے لئے، مسلمانوں کے ائمہ و حکام کے لئے اور عوام کے لئے۔
۱۳۔ اٰیۃ المنافق ثلاث اذا حدث کذب و اذا وعد اخلف و اذا ائتمن خان۔ (متفق علیہ)
منافق کی تین نشانیاں ہیں، جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے، جب امانت رکھی جائے تو خیانت کرے۔
۱۴۔ ان الحیاء من الایمان۔ (متفق علیہ)
شرم و حیاء ایمان ہی کی وجہ سے ہوتی ہے۔