التقویٰ ھٰھنا و یشیر الی صدرہ ثلاث مرات، بحسب امری من الشر ان یحقر اخاہ المسلم، کل المسلم علی المسلم حرام، دمہ ومالہ، و عِرضہ (مسلم شریف)
نہ اس پر ظلم کرتا ہے، اور نہ اس کو بے یارو مددگار چھوڑتا ہے، نہ اس کو حقارت سے دیکھتا ہے، تقویٰ یہاں ہے، (سینہ کی طرف اشارہ فرما کر تین بار یہ فرمایا) آدمی میں شر کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے، ہر مسلمان پر دوسرے مسلمان کا خون ، مال آبرو حرام ہے۔
۱۸- لا یحل لرجل ان یھجر اخاہ فوق ثلاث لیا ، یلتقیان فیعرض ھٰذاہ و یعرض ھٰذا ، وخیر ھما الذی یبدا بالسلام۔ (بخاری شریف)
کسی شخص کے لئے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی کو تین۳ دن سے زیادہ چھوڑے رکھے ، دونوں ملیں لیکن یہ بھی منہ پھیرلے وہ بھی منہ پھیر لے ان دونوں میں بہتر وہ ہے جو سلام کی ابتدا کرے ۔
۱۹- المومن مراۃ المومن ، و المومن اخو المومن یکف علیہ ضیعتہ و یحوطہ من ورائہ۔ (ابو داود)
مومن مومن کا آئینہ ہے، اور مومن مومن کا بھائی ہے، اس کی زمین کی حفاظت کرتا ہے، اور اس کے پشت اس کی دیکھ بھال کرتا ہے۔
۲۰- الااخبر کم بافضل من درجۃ الصیام والصلاۃ الصدقۃ، قالوا، بلیٰ
کیا تم کو روزہ اور نماز اور صدقات کے مقام سے بھی بلند مرتبہ کا بتاوں؟