دلوں میں وہن ڈال دے گا، کسی نے عرض کیا، حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم "وہن" سے کیا مراد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : "دنیا کی محبت اور موت سے نفرت (۱)۔"
اور صحیح حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے یہ بھی ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:
اذا تبایعتم بالعینۃ، و اخذتم اذ ناب البقر، و رضیتم بالزرع و ترکتم الجہاد، سلط اللہ علیکم ذلا لاینتزعہ حتی ترجعوا الی دینکم۔ (۳)
جب تم سود کے ساتھ خرید و فروخت کرنے لگو گے اور گایوں کی دم پکڑے رہوگے اور کھیتی باڑی میں مگن ہوگے اور جہاد چھوڑ دوگے تو خدا تعالٰی تم پر ایسی ذلت مسلط کر دے گا جس کو اس وقت نہ اٹھائیگا، جب تک تم دین کی طرف واپس نہ جاؤ گے۔
جہاد صرف جنگ و قتال ہی پر (جو ضرورت کے وقت جہاد کی سب سے اعلیٰ قسم اور افضل ترین مظہر ہے) منحصر نہیں ہے، بلکہ ہر وہ کوشش جو اعلاء کلمۃ اللہ اور دین کے غلبہ کی خاطر کی جائے جہاد ہے، حدیث پاک میں آتا ہے۔
"سب سے افضل جہاد یہ ہے کہ ظالم بادشاہ یا ظالم حکمراں کے سامنے حق و انصاف کی بات کہی جائے۔"
اسی طرح مسلمانوں کے لئے بالکل گنجائش نہیں ہے کہ اپنے ہی دینی بھائیوں،
------------------------------
۱۔ سنن ابو داؤد، کتاب الملاحم۔
۲۔ عینۃ اصلاً اسے کہتے ہیں کہ آدمی کوئی چیز متعین قیمت پر فروخت کرے اس شرط پر کہ قیمت اتنی معینہ مدت میں لے لی جائے گی، پھر اس خریدار سے وہی چیز کم قیمت پر ہے۔ (عینہ سود کے لئے بھی بولا جاتا ہے)۔
۳۔ ابو داؤد شریف۔