سے ہوئی تو انہوں نے کہا کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کو سلام کہنا اور یہ بتا دینا کہ جنت کی مٹی بڑی اچھی اور پانی بڑا شیریں ہے اور وہ خالی ہے۔ اس کے پودے، سبحان اللہ اور الحمد للہ اور لا الٰہ الا اللہ اور اللہ اکبر ہیں۔
حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے سنا :
من صلی علی صلاۃً واحدۃً سلی اللہ علیہ بھا عشراً (۱)۔
جو مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھتا ہے، اللہ تعالٰی اس پر دس (۱۰) مرتبہ رحمتیں نازل فرماتے ہیں۔
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا :
ان اولی الناس لی یوم القیامۃ اکثرھم علی صلاۃ (۲)۔
قیامت کے دن مجھ سے سب سے زیادہ قریب وہ شخص ہو گا، جو مجھ پر سب سے زیادہ درود پڑھتا تھا۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علی و آلہ وسلم نے فرمایا :
رغم انف رجل ذکرت عندہ فلم یصل علی۔
اس شخص کی ناک مٹی میں مل جائے (ذلیل و خوار ہو) جس کے پاس میرا تذکرہ ہو، اور وہ مجھ پر درود نہ پڑھے۔
------------------------------
۱۔ مسلم شریف۔
۲۔ ترمذی شریف۔