اس کی خطائیں چاہے، سمندر کے جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں، سب جھڑ جاتی ہیں۔
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عمہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ سب سے افضل ذکر "لا الٰہ الا اللہ" ہے۔
حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا:" تم میں سے ہر شخص پر جسم ے ہر جوڑ کے بدلے صبح ایک صدقہ واجب ہوتا ہے، پس ہر"سبحان اللہ" ایک صدقہ ہے،ہر"الحمد اللہ" ایک صدقہ ہے، ہر"لا الٰہ الا اللہ" ایک صدقہ ہے، اور ہر"اللہ اکبر" ایک صدقہ ہے، اور "امر بالمعروف و نہی عن المنکر" صدقہ ہے، اور ان سب کی طرف سے کفایت کرنے والی چاشت کی دورکعتیں ہیں۔
حضرت ابو موسٰی اشعری فضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فمایا، کیا میں تم کو جنت کے ایک خزانہ کا پتہ نہ دوں؟ میں نے کہا، کیوں نہیں حضور، فرمایا، کہو"لا حول ولا قوۃ اِلا باللہ"
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو یہ کہے:-
رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا وَّبِالْإِسْلَامِ دِينًا وَّبِمُحَمَّدٍ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم رَسُولًا
میں نے اللہ کو رب مانا، اسلام کو دین مانا، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو رسول مانا۔
اس کے لئے جنت واجب ہوجاتی ہے۔
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلے اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا کہ اِسراء کی رات میری ملاقات حضرت ابراہیم علیہ السلام