حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص دس ۱۰ مرتبہ یہ کہے:-
لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ۔
اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں، وہ واحد ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی حکومت ہے، اور اسی کی سب تعریفیں، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
گویا اس نے اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے چار ۴ غلام آزاد کئے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علی وسلم نے فرمایا، جو دن بھر میں سو ۱۰۰ مرتبہ یہ کہے:-
لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ۔
اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں، وہ واحد ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی حکومت ہے، اور اسی کی سب تعریفیں، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
تو یہ دس ۱۰ غلاموں کے آزاد کرنے کے برابر ہوگا، اور اس کی سو ۱۰۰ نیکیاں لکھی جائیں گی، سو ۱۰۰ خطائیں معاف کی جائیں گی، اور اس دن کی صبح سے شام تک شیطان سے اس کی حفاظت ہوگی، اور کسی شخص کا عمل اس کے برابر نہ ہوگا، ہاں جو اس سے زیادہ عمل کرے۔
اور آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ جو شخص دن بھر میں سو ۱۰۰ مرتبہ "سبحان اللہ وبحمدہ" پڑھے،