سُبحَانَ اللہِ العَظِیم ۔
"سبحان اللہ و بحمدہ" اور دوسرا (دوسرا) "سبحان اللہ العظیم"
حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ رسول اللی صلے اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:-
اَحبُّ الکلام الی اللہ تعالٰی اربع: : "سبحان اللہ، و الحمد للہ، و لا الٰہ الا اللہ، واللہ اکبر"۔ لا یضرّ بُایّھنّ بَدَاتَ۔
اللہ تعالٰے کو چار کلمے بہت پسند ہیں سبحان اللہ۔ اور الحمد اللہ اور لاالٰہ الا اللہ ، اور اللہ اکبر، ان میں سے کسی سے بھی شروع کرو، حرج نہیں۔
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:-
الطھور شطر الایمان، و الحمد للہ تملا الیزان و سبحان اللہ و الحمد لِلہ تملان، او تملا مابین السمٰوٰت و الارض۔
پاکی نصف ایمان ہے، الحمد للہ ترازو کو بھر دیتا ہے، اور سبحان اللہ و الحمد للہ آسمانوں اور زمین کو بھر دیتے ہیں۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول الل صلے اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:-
لان اقول: سبحان اللہ والحمد ِللہ، ولا الٰہ الا اللہ، واللہ اکبر، احبّ الیّ مِمّا طَلَعَت٘ عَلَی٘ہِ الشّمسُ۔
میں"سبحان اللہ والحمد اللہ ولا الٰہ الا اللہ واللہ اکبر" کہوں یہ مجھے اس سب سے زیادہ عزیز ہے جس پر سورج طلوع ہاتا ہے،(یعنی پوری دنیا سے زیادہ عزیز ہے)