ایسا مواد بھی پایا جاتا ہے، جو علم حدیث اور فن نقد کی روشنی میں محل نظر ہے۔
مقبول عام اور آسان کتابوں میں جن سے اپنے دور میں بے شمار انسانوں نے فائدہ اٹھایا، بیہقی وقت قاضی ثناء اللہ پانی پتی (۱) (م ۱۳۲۵ھ) کی کتاب "مالا بدمنہ" ہے، جس میں پہلے ان عقائد کا تذکرہ (جو اہل سنت والجماعۃ کا شعار ہیں) مبسوط طریقہ سے کیا گیا ہے، پھر نماز کی فضیلت، طہارت کے مسائل، نماز کے تفصیلی احکام، زکوٰۃ و روزے کے احکام، حج کا اجمالی تذکرہ ہے، مسائل و احکام وہ انتخاب کئے گئے ہیں، جن کی ضرورت زیادہ پڑتی ہے، اور جن میں ابتلائے عام ہے، کچھ نادر مسائل بھی ذکر کئے گئے ہیں، ایک خاص فصل تقوے کے موضوع پر ہے، اس میں زمانہ کی روح کا لحاظ کیا گیا ہے، اور عام انفرادی و اجتماعی امراض، بیع و شراء کے طریقے، شرعی اور غیر شرعی معاملات کی نشان دہی کی ہے، جو مصنف علام کے زمانہ میں رائج تھے، ایک فصل معاشرت کے آداب، حقوق العباد اور اپنے زمانہ کی پھیلی ہوئی ان منہیات و معاصی پر ہے، جن کو لوگ حقیر و معمولی سمجھتے ہیں، اس میں رذائل اخلاق، نفس کے فتنوں اور جاہلی رسم و رواج کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے، اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر اور اخلاق عالیہ سے متصف ہونے کی تاکید کی گئی ہے، پھر ایک فصل تزکیہ و احسان، اخلاص، اور دین کے مغز و حقیقت کے حصول کے موضوع پر ہے، (جس کو تصوف کا خلا صلی اللہ علیہ وسلم کہنا چاہیے) اور یہ سب بڑی اختصار اور جامعیت کے ساتھ اور "عقلمنداں را اشارہ کافی ست" کے اصول کے مطابق۔
کتاب کا امتیاز یہ ہے کہ اس میں صرف وہ ضروری باتیں آئی ہیں، جن سے واقفیت
----------------------------------
۱۔ آپ کے حالات و کمالات و مقام و مرتبہ معلوم کرنے کے لئے ملاحظہ ہو ان کا تذکرہ "نزہتہ الخواطر" جلد ہفتم۔