بنایا، یہ کتاب علوم اسلامیہ، حدیث، فقہ، کلام اور نحو و صرف کا "عطر مجموعہ" ہے اور ان اہم اسلامی کتابوں میں اس کا شمار ہے، جو ایک ایسے کثیر الفنون متجر عالم کی نمائندگی کرتی ہیں جس کو علوم میں محققانہ دستگاہ حاصل ہو۔ (۱)
انہیں کتابوں میں جو اسی مقصد (دینی رہنمائی اور اخلاقی تربیت) کے لئے لکھی گئیں، علامہ محمد بن ابی بکر سمر قندی (جو رکن الاسلام، اور واعظ القوم کےلقب سے ملقب ہیں) کی کتاب "شرعۃ الاسلام الی دار السلام" ہے، اپنی کتاب کے تعارف میں وہ خود فرماتے ہیں :
"یہ وہ کتاب ہے، جس کی نونہالان اسلام کو سب سے پہلے تلقین کرنی چاہیے اور اہل یقین کو پیش نظر رکھنی چاہیے، بلکہ سالک راہ حق کو (اگر وہ یہ چاہتے ہے کہ ہوائے نفسانی اس کو ہلاکت کے غار میں نہ پھینک دے) اس کے بغیر چارہ کار نہیں۔" (۲)
مصنف کا مقصد یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کے خاندان کی آئندہ نسلیں، اس کتاب سے فائدہ اٹھائیں، اور اس کو اپنے لئے رہنما بنائیں، مصنف نے سنت سے ثابت شدہ صحیح دینی عقائد بیان کئے ہیں، اور اس سلسلہ میں محققین سلف، اور سنت کے پرجوش داعیوں کا طرز اختیار کیا ہے، پھر علماء کے اخلاق سے بحث کی ہے، اپنے تجربات اور نتائج غور و فکر بھی پیش کئے ہیں، مصنف کی حسن نیت اور صلاح کے باوجود کتاب میں
--------------------------------
۱۔ تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو "تاریخ دعوت و عزیمت" ح صلی اللہ علیہ وسلم دوم، تذکرہ علامہ اب قیم، اور ان کی کتاب "زاد المعاد کا تعارف۔
۲۔ ہمارے پاس جو کتب سیر و تراجم ہیں، ان میں مصنف کے حالات کا پتہ نہ چل سکا، اس لئے ان کے زمانہ اور سنہ وفات کی تحدید نہیں کی جا سکتی، مؤلف "کشف الظنون" نے البتہ ان کی کتاب کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "بڑی عمدہ اور بہت مفید کتاب ہے" اس کتاب کا انکشاف ہمارے فاضل دوست محمد نینار (استاد نہرو یونیورسٹی، دہلی) نے کیا، وہی اس کو ایڈٹ کر کے شائع کر رہے ہیں۔