اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي وَوَسِّعْ لِي فِي دَارِي وَبَارِكْ لِي فِي رِزْقِي۔
اے اللہ میرے گناہ معاف فرما، میرے گھر میں میرے لئے وسعت فرما، اور میرے رزق میں برکت عطا فرما۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اذان کے وقت سننے والے کے لئے اذان ہی کے الفاظ دہرانے کا حکم فرمایا ہے، سوائے "حیَّ علی الصَّلاۃ" اور "حیَّ علی الفلاح" کے کہ اس کا جوب "لا حول ولا قوۃ الا باللہ" ہے، اور اذان سے فراغت کے بعد یہ کہا جائے:۔
رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا وَّبِالْإِسْلَامِ دِينًا وَّبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا
میں نے اللہ کو رب مانا، اسلام کو دین مانا، اور محمد صے اللہ علیہ وآلہ و سلم کو رسول مانا۔
اور پھر درود شریف پڑھے، اور درود شریف کے بعد یہ دعا کرے:-
أَللَّهُمَّ رَبَّ هٰذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلٰوةِ الْقَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدًا الْوَسِيْلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُودًا الَّذِيْ وَعَدْتَّهُ اِنَّکَ لَا تُخ٘لِفُ ال٘مِیعَادَ۔
اے اللہ جو اس مکمل پکار اور قائم ہونے والی نماز کا رب ہے، محمد__صلے اللہ علیہ وآلہ وسلم__ کو وسیلہ اور فضیلت عطا فرما، اور آپ کو مقام محمود میں پہونچا جس کا آپ نے وعدہ فرمایا ہے، بے شک آپ وعدہ خلافی نہیں کرتے۔
جب کھانا شروع فرماتے تو کہتے"بسم اللہ" کھانے سے فراغت پر کہتے:-
اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِينَ۔
اس اللہ کی تمام تعریفیں جس نے ہمیں کھلایا پلایا اور اپنا فرمانبردار بنایا۔