اور جب بیت الخلاء سے نکلتے تو کہتے:-
غُفْرَانَکَ ۔
تیری مغفرت چاہتا ہوں۔
اور یہ بھی نقل کیا جاتا ہے کہ کہتے:-
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَذْھَبَ عَنِّی الْاَذَیٰ وَعَافَانِیْ ۱؎
اس خدا کی تمام تعریفیں ہیں، جس نے مجھ سے تکلیف دہ چیز دور کی اور عافیت بخشی۔
آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ جو شخص اچھی طرح وضو کرے پھر کہے:-
اَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ۔
میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کےسوا کوئی معبود نہیں وہ واحد ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلے اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندہ اور رسول ہیں۔
اس کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، جس دروازہ سے چاہے داخل ہو، یہ مسلم شریف کی روایت ہے، امام ترمذی نے کلمہ شہادت کے بعد یہ اضافہ کیا ہے:_
اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِينَ، وَاجْعَلْنِي مِنَ المُتَطَهِّرِينَ ۔
اے اللہ مجھے توبہ کرنے والوں اور پاکیحاصل کرنے والوں میں بنادے۔
صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ دعا کرتے ہوئے بھی سنا گیا ہے:-
------------------------------
۱؎ ابن ماجہ