اور فرمایا کہ سید الاستغفار (استغفار کی دعاؤں میں سب سے اعلٰی دعا) یہ ہے کہ بندہ یوں کہے:
اللھم انت ربی لا الہ الا انت خلقتنی و انا عبدک و انا علیٰ عھدک و وعدک مااستطعت، اعوذبک من شرما منعت، ابوع لک بنعمتک و علی و ابوء بذنبی، فاغفرلی فانہ لایغفر الذنوب الا انت۔
اے اللہ آپ ہی میرے رب ہیں، آپ کے علاوہ کوئی معبود نہیں، آپ نے مجھ کو پیدا کیا اور میں آپ کا بندہ ہوں اور آپ کے عہد و پیمان اور وعدہ پر حسب قدرت جما ہوا ہوں۔ اپنے کرتوتوں کے شر سے آپ کی پناہ چاہتا ہوں اور آپ کے اپنے اور احسانات کا معترف ہوں اور اپنے گناہوں کا اقراری ہوں۔ آپ ہی صرف مغفرت فرمانے والے ہیں۔
جب کبھی نیا لباس زیب تن فرماتے تو کہتے:
اللھم انت کسوتنیہ اسٔلک خیرہ و خیر ما صنع لہ و اعوذبک من شرہ و شرما صنع لہ۔
اے اللہ آپ نے مجھے یہ (یہاں اس ملبوس کا نام بھی لیتے) پہنایا، میں آپ سے اس کی بھلائی اور جس مقصد سے بنایا گیا ہے، اس کی بھلائی کا طالب ہوں اور اس کے شر اور جس مقصد کے لئے بنایا گیا ہے، اس کے شر سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں۔