من شر نفسی و شر الشیطان و شرکہ و ان اقترف علی نفسی سوءا اؤ اجرہ الیٰ مسلم۔
میں اپنے نفس کے شر اور شیطان کے شر اور اسکے شرک اور اس سے کہ میں اپنے خلاف کسی برائی کا ارتکاب کروں آپﷺ کی پناہ چاہتا ہوں۔
اور فرمایا کہ جب صبح ہو تو کہا کرو:-
اصبحنا و اصبح الملک للہ رب العالمین اللھم انی اسئلک خیر ھذا الیوم فتحہ ونصرہ و نورہ و برکتہ و ھدایتہ و اعوذبک من شر مافیہ و شر ما بعدہ ۔
ہم نے اور ساری کائنات نے اللہ کیلیے جو سارے جہانوں کا رب ہے صبح کی، اے اللہ میں آپ سے اس دن کی خیرو فتح و نصرت ، نورو برکت اور ھدایت مانگتا ہوں، اور اس دن کے شر اور اسکے بعد کے شر سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں ۔
اور جب شام ہو تو اسی طرح (اصبحنا و اصبح کے بجائے امسئینا و امسیٰ کہہ کر)کہا کرو۔
اپنی چہیتی صاحبزادی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا سے فرمایا ،تمھیں اس میں کیا دقت ہے کہ تم صبح و شام یوں کہہ لو:- یاحی یاقیوم بک استغیث،فاصلح لی شانی و لا تکلنی الی نفسی طرفۃ عین۔
اے زندہ اور سنبھالنے والے، تیری رحمت سے فریاد کرتا ہوں، میری ساری حالت درست کردے، اور مجھے ایک لمحہ کیلیے میرے نفس کے حوالےنہ کر۔