اور خدا تعالیٰ بذات خود اس کی طرف متوجہ ہو جاتے ہیں، یہاں تک کہ وہ نماز سے فارغ ہو جائے، رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے کہ جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تو نبی ؐ پر درود و سلام بھیجے اور پھر کہے
اللّهُمَّ افْتَحْ لي أَبْوابَ رَحْمَتك.
اے اللہ میرے لئے رحمت کے دروازے کھول دے
اور جب مسجد سے نکلے تو کہے
اللّهُمَّ إِنّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِك
اے اللہ میں تجھ سے تیرا فضل چاہتا ہوں۔
جب صبح ہوتی تو آپؐ فرماتے:۔
اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبحْنَا وبِكَ أَمسَيْنَا وبِكَ نَحْيا، وبِكَ نَمُوتُ، وَإِلَيْكَ النُّشُورُ
اے اللہ آپ ہی سے ہماری صبح ہوئی، اور آپ ہی سے ہماری شام ہے، آپ ہی سے ہماری زندگی ہے، اور آپ ہی سے ہماری موت ، اور آپ ہی کی طرف اٹھ کر جانا ہے۔
اور یہ بھی فرماتے:۔
اصبحنا واصبح المُلكُ للَّهِ، والحمْدُ للَّهِ، ولاَ إِلهَ إِلاَّ اللَّه وحْدَهُ لاَ شَريكَ لهُ المُلكُ وَلَه الحمْدُ وهُوَ عَلى كلِّ شَيءٍ قدِيرٌ
ہم نے اور (خدا کی اس )کائنات نے خدا کے لئے صبحکی، اور اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں، جو واحد ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی حکومت ہے، اسی کی
------------------------------
1۔ حدیث صحیح