محبّت رکھے تو بھی اس سے محبت رکھ اور جو ان سے عَداوت رکھے اس سےتو بھی عداوت رکھ۔
جب آپﷺڈو الحلیفہ آئے تو رات یہی بَسر کی،سوادِ مدینہ پر آپﷺکی نگاہ پڑی تو آپﷺنے تین بار تکبیر کہی اور اِرشاد فرمایا:
لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» . ثُمَّ قَالَ: «آيِبُونَ تَائِبُونَ حَامِدُونَ، لِرَبِّنَا سَاجِدُونَ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ ، صَدَقَ اللَّهُ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ 1؎
خدا بزرگ و بَرتر ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، اس کا کوئی شَریک نہیں، بس اُسی کی سلطنت ہے،اُسی کیلئےمدح و سَتائش ہے، وہ ہر بات پر قادر ہے، لوٹے آرہے ہیں توبہ کرتے ہوئے، فرمان بردارانہ زمین پر پیشانی رکھ کر اپنے پروردگار کی مدح و ستائش میں مشغول ہوکر، خدا نےاپنا وَعدہ سچا کیا، اپنے بندہ کی نصرت کی اور تمام قبائل کو تنہا شکست دی۔
آپﷺمدینہ طیّبہ میں دن کے وقت داخل ہوئے۔
------------------------------
1؎ ”زاد المَعاد“ ج1، ص249