اور اتنی ہی دیر قبلہ رُخ رہتے جتنی دیر یہ کہہ لیں،پھر تیزی سے مُقتدیوں کی طرف رُخ فرمالیتے،کبھی دائیں جانب سے رُخ فرماتے،کبھی بائیں جانب،اور ہر فرض نماز کے بعد یہ کلمات پڑھتے:
”لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ“
اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں،وہ واحد ہے،اُس کا کوئی ساجھی نہیں ،سب کچھ اُسی کا ،ساری تعریفیں اُسی کی،اور وہ ہر چیز پر قادر ہے،اے اللہ! جو آپ دیں اُس کو کوئی روکنے والا نہیں ،اور جس کو روک دیں اس کو کوئی دینے والا نہیں ،اور آپ کی طرف سے کسی نصیب والے کو اُس کا نصیب فائدہ نہیں پہونچاسکتا ۔
اور کہتے:
”لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ
اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں،،وہ تنہا ہے،اُس کا کوئی شریک نہیں ،اُسی کی حکومت ہے اور اُسی کی سب تعریفیں اور وہ ہرچیز پر قادر ہے،خدا کے علاوہ (کسی کے پاس)قوّت ہے،نہ طاقت۔
اور یہ بھی کہتے:
”لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، لَا نَعْبُدُ إِلَّا إِيَّاهُ
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ،ہم صرف