Deobandi Books

تحفہ تراویح

سم اللہ

9 - 105
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
مقدمہ
از شمس العلماء حضرت مولانا سلیمان صاحب شمسی ؔؒ
شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا 
	جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا کا اولین مقصد یہ ہیکہ قرآن پاک کو تجوید وصحت کے ساتھ پڑھا جائے ،قرآن کے پیغام واحکام سنے اور سمجھے جائیں اور عملی طور پر اپنی زندگی میں داخل کئے جائیں تاکہ حق تعالیٰ کے ساتھ صحیح تعلق پیدا ہو ،اللہ رب العزت کی  عظمت وشوکت،حاکمیت ومالکیت کا سکہ دلوں پر بیٹھے ،شر وفساد ،ظلم وعدوان کا اہرمن دم گھٹ کر مر جائے اور خیر وصلاح ،عدل وکرم ، کا یزداں سایۂ گستر ہو جائے ،نیز جامعہ ہر ممکن طور پر یہ حقیقت آشکارا کرنا چاہتا ہے کہ قرآن کریم ہی وہ انقلابی کتاب ہے جس نے چھ صدیوں کی بگڑی دنیا صرف ۲۳؍سال کی قلیل مدت میں تیر کی طرح درست کر دیا ،چھ سو برسوں کے مردہ دلوں کو نہ صرف نئی زندگی بخشی بلکہ ان کو مسیحائی کے مقام پر لا کھڑا کیا ،برسہا برس کے زنگ خردہ قلوب پر ایسی قلعی چڑھائی کہ پھر کوئی میل کچیل ان کے قریب نہ آسکی ، قرآن کریم ایک مؤثر اور حیرت انگیز انقلاب برپا کرنیوالی کتاب ہے جس کی تاثیر کو آج بھی آزمایا جا سکتا ہے ،کیونکہ یہ ایک زندہ کتاب ہے اسمیں آج بھی وہی معجزہ نما تاثیر موجود ہے جو آج سے پندرہ سو برس پہلے موجود تھی ،قرآن مالک الملک کا کلام ہے ،رب کائنات کا پیغام ہے ،علیم وخبیر کی طرف سے اہل علم کیلئے قانونی دستاویز ہے،حکیم مطلق کا تجویز کیا ہوا نسخہ کیمیا ہے ،اپنی قوت تاثیر کو قرآن خود اپنی زبان میں یوں بیان کرتا ہے ۔’’لَو اَنزلنَا ھٰذَا القُرآنَ علٰی جبلٍ لَرأَیتَہٗ خَاشِعًا مُّتَصَدِّعًا مِّنْ خَشْیَۃِ اللّٰہِ ‘‘ اگرہم اس قرآن کو کسی پہاڑ پر نازل کرتے تو اے مخاطب تو اس کو دیکھتا کہ خدا کے خوف سے دب 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 {انتساب} 5 1
3 عرض مؤلف 6 1
4 مقدمہ از شمس العلماء حضرت مولانا سلیمان صاحب شمسی ؔؒ 9 1
5 تقریظ از حضرت مولانا ذو الفقار احمد صاحب مدظلہ العالی 12 1
6 تقریظ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مد ظلہ العالی 13 1
7 کتاب ھدایت کے انمول موتی 15 1
8 تقریظ دل پذیر از :۔جامع العلوم استاذ الاساتذہ حضرت مفتی عبد اللہ صاحب المظاہری 15 1
9 رائے گرامی سید القراء قاری ابو الحسن صاحب اعظمی 17 1
10 رائے عالی 19 1
11 ’’تحفۂ تراویح ‘‘ایک انمول تحفہ 21 1
12 حضرت مولانا زبیر اعظمی ایولہ ضلع ناسک 21 1
13 کلمات دعائیہ 24 1
14 داعی الی اللہ مزاج شناس حضرت جی ؒ مولانا احمد لاٹ صاحب دام ظلہ العالی 25 1
15 عالم صالح جناب مولانا احمد صاحب ٹنکاروی 25 1
16 حضرت مولانا محمد مجتبیٰ صاحب 26 1
17 فقیہ مالوہ عالم نو جوان حضرت مولانا جنید احمد صاحب 26 1
18 استاذ الاساتذہ صدر القراء قاری رضوان نسیم صاحب مد ظلہٗ 27 1
19 تحفۂ تراویح 28 1
20 تصنیف لطیف جناب حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب الفلاحیؔ 28 1
21 پہلی تراویح 29 1
22 دوسری تراویح 31 1
23 تیسری تراویح 33 1
24 چوتھی تراویح 35 1
25 پانچویں تراویح 37 1
26 چھٹی تراویح 39 1
27 ساتویں تراویح 41 1
28 آٹھویں تراویح 44 1
29 نویں تراویح 48 1
30 دسویں تراویح 50 1
31 گیارہویں تراویح 54 1
32 بارہویں تراویح 57 1
33 تیرہویں تراویح 60 1
34 چودہویں تراویح 62 1
35 پندرہویں تراویح 66 1
36 سولہویں تراویح 69 1
37 سترہویں تراویح 73 1
38 اٹھارہویں تراویح 76 1
39 انیسویں تراویح 78 1
40 بیسویں تراویح 80 1
41 اکیسویں تراویح 82 1
42 بائیسویں تراویح 84 1
43 تئیسویں تراویح 86 1
44 چوبیسویں تراویح 89 1
45 پچیسویں تراویح 92 1
46 چھبیسویں تراویح 95 1
47 ستائیسویں تراویح 98 1
48 منازل قرآن 100 1
49 سات منزلیں 100 1
50 اعراب 100 1
51 حروف ہجا 101 1
52 جو قرآن کریم میں استعمال ہوئے 101 1
53 تحفۂ تراویح اساطین امت کی نظر میں 103 1
Flag Counter