Deobandi Books

تحفہ تراویح

سم اللہ

66 - 105
پندرہویں تراویح 
	آج کا بیان اٹھارہویں پارے کے نصف سے انیسویں پارے کے ثلث تک کی تلاوت پر مشتمل ہے پہلے مؤمنوں کو خطاب کر کے کہا گیا کہ تم شیطان کے نقش قدم پر مت چلو جو شیطان کے نقش قدم کی اتباع کرے گا تو وہ بے حیائی اور نا معقول ہی کام کرنے کو کہے گا ۔
	پھر فرمایا کہ ہم نے تم لوگوں کی ہدایت کے واسطے تمہارے پاس واضح احکامات بھیجے ہیں اور جو لوگ تم سے پہلے گذرے ہیں ان کی بعض حکایات اور خدا سے ڈرنے والوں کیلئے نصیحت کی باتیں بھیجیں ہیں ارشاد ربانی ہے ۔ ’’ وَلَقَدْ اَنْزَلْنَا اِلَیْکُمْ آیَاتٍ مُّبَیِّنٰتٍ وَّمَثَلاً مِّنَ الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِکُمْ وَمَوْعِظَۃً لِلْمُتَّقِیْنَ ‘‘ ۔
	اللہ تو زمین او رآسمان کا نور ہے ، مومن تو وہی ہے جو اللہ کے نور کو اپنے لئے رہنمائی سمجھے اور دل سے رسول کی اتباع کرے ، رسول کی مخالفت تم کو کسی فتنہ میں گرفتار کر سکتی ہے۔
	اب سورۂ فرقان شروع ہوتی ہے جس کے آغاز میں فرمایا گیا کہ بڑی عالیشان ہے وہ ذات جس نے یہ فیصلہ کی کتاب یعنی قرآن مجید اپنے خاص بندے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمائی تاکہ وہ تمام دنیا جہاں والوں کیلئے ایمان نہ لانے کی صورت میں عذاب الٰہی سے ڈرانے والے ہوں، اخیر میں ارشاد باری یہ ہے کہ اے نبی  ﷺ تمہارا رب تمہاری مدد کیلئے کافی ہے ، آپ لوگوںسے کہدیں کہ میں تبلیغ دین کی تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا میری اجرت تو بس یہ ہے کہ تم سیدھا راستہ اختیار کرو اور ایک ایسے بندے بنو جو زمین پر نرم چال چلتے ہیں جہالت کے کاموں سے بچتے ہیں اور اگر کوئی جاہل ان کے منہ آئے تو اس کو سلام کر کے الگ ہوجاتے ہیں ۔ ’’وَعِبَادُ الرَّحْمٰنِ الَّذِیْنَ یَمْشُوْنَ عَلَی الْاَرْضِ ھَوْنًا وَّاِذَا خَاطَبَھُمُ الْجَاہِلُوْنَ قَالُوْا سَلَاماً ‘‘۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 {انتساب} 5 1
3 عرض مؤلف 6 1
4 مقدمہ از شمس العلماء حضرت مولانا سلیمان صاحب شمسی ؔؒ 9 1
5 تقریظ از حضرت مولانا ذو الفقار احمد صاحب مدظلہ العالی 12 1
6 تقریظ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مد ظلہ العالی 13 1
7 کتاب ھدایت کے انمول موتی 15 1
8 تقریظ دل پذیر از :۔جامع العلوم استاذ الاساتذہ حضرت مفتی عبد اللہ صاحب المظاہری 15 1
9 رائے گرامی سید القراء قاری ابو الحسن صاحب اعظمی 17 1
10 رائے عالی 19 1
11 ’’تحفۂ تراویح ‘‘ایک انمول تحفہ 21 1
12 حضرت مولانا زبیر اعظمی ایولہ ضلع ناسک 21 1
13 کلمات دعائیہ 24 1
14 داعی الی اللہ مزاج شناس حضرت جی ؒ مولانا احمد لاٹ صاحب دام ظلہ العالی 25 1
15 عالم صالح جناب مولانا احمد صاحب ٹنکاروی 25 1
16 حضرت مولانا محمد مجتبیٰ صاحب 26 1
17 فقیہ مالوہ عالم نو جوان حضرت مولانا جنید احمد صاحب 26 1
18 استاذ الاساتذہ صدر القراء قاری رضوان نسیم صاحب مد ظلہٗ 27 1
19 تحفۂ تراویح 28 1
20 تصنیف لطیف جناب حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب الفلاحیؔ 28 1
21 پہلی تراویح 29 1
22 دوسری تراویح 31 1
23 تیسری تراویح 33 1
24 چوتھی تراویح 35 1
25 پانچویں تراویح 37 1
26 چھٹی تراویح 39 1
27 ساتویں تراویح 41 1
28 آٹھویں تراویح 44 1
29 نویں تراویح 48 1
30 دسویں تراویح 50 1
31 گیارہویں تراویح 54 1
32 بارہویں تراویح 57 1
33 تیرہویں تراویح 60 1
34 چودہویں تراویح 62 1
35 پندرہویں تراویح 66 1
36 سولہویں تراویح 69 1
37 سترہویں تراویح 73 1
38 اٹھارہویں تراویح 76 1
39 انیسویں تراویح 78 1
40 بیسویں تراویح 80 1
41 اکیسویں تراویح 82 1
42 بائیسویں تراویح 84 1
43 تئیسویں تراویح 86 1
44 چوبیسویں تراویح 89 1
45 پچیسویں تراویح 92 1
46 چھبیسویں تراویح 95 1
47 ستائیسویں تراویح 98 1
48 منازل قرآن 100 1
49 سات منزلیں 100 1
50 اعراب 100 1
51 حروف ہجا 101 1
52 جو قرآن کریم میں استعمال ہوئے 101 1
53 تحفۂ تراویح اساطین امت کی نظر میں 103 1
Flag Counter