تحفہ تراویح |
سم اللہ |
|
سترہویں تراویح اب تک سوا پارے کی ترتیب سے ۲۰؍ پارے الحمد للہ مکمل ہوئے ،اب آج سے ایک پارہ تراویح میں سنایا جارہا ہے ، چنانچہ آج کا خلاصہ ۲۱؍ویں پارے پر مشتمل ہے جو سورۂ عنکبوت کے آخری تین رکوع ،سورۂ روم ،سورۂ لقمان ، سورۂ سجدہ ،اور سورۂ احزاب کے ابتدائی تین رکوع پر مشتمل ہے گویا کل ۱۹؍رکوع تلاوت کئے گئے ۔ ارشاد ربانی’’ اُتْلُ مَا اُوْحِیَ اِلَیْکَ مِنَ الْکِتَابِ وَاَقِمِ الصَّلٰوۃَ ‘‘ اے نبی ! تلاوت قرآن مجید کیجئے اور نماز قائم کیا کیجئے بلا شبہ نماز فحش باتوں اور برے کاموں سے روکتی ہے اہل کتاب سے مباحثہ میں خوش اسلوبی اختیار کریں تاکہ آپ کی بات ان کے دل میںاتر جائے ، اور ان سے کہیئے کہ اے اہل کتاب !ہم جس طرح اپنی کتاب ایمان رکھتے ہیں اسی طرح تمہاری کتابوں پر بھی ایمان رکھتے ہیں ۔ہمارا تمہارا معبود ایک ہی ہے اے نبی آپ تو پڑھے لکھے نہیں ہیں پھر یہ لوگ شک میں پڑے ہوئے ہیں کہ قرآن آپ نے خود تصنیف کرلیا ہے قرآن تو وحی کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی نازل کی ہوئی کتاب ہے ۔ ارشاد باری ہے کہ اے میرے وہ بندو ! جو ایمان لائے ہو ، میری زمین بہت وسیع ہے ڈر اور خوف کی کوئی بات نہیں ہے جہاں چاہو وہاں جا کر میری بندگی کر سکتے ہو ۔’’ یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ آمَنُوْا اِنَّ اَرْضِیْ وَاسِعَۃٌ فَاِیَّایَ فَاعْبُدُوْنِ ‘‘آخرلوٹ کر تم سب کو میرے ہی پاس آنا ہے آگے چل کر مضمون جنت کو ذکر کرتے ہوئے مسئلہ رزق کو اٹھا یا گیا ہے جس میں جد وجہد کرنے والوں کی ہدایت اللہ کی طرف سے ہوتی ہے ۔’’ وَالَّذِیْنَ جَاھَدُوْافِیْنَا لَنَھْدِیَنَّھُمْ سُبُلَنَا وَاِنَّ اللّٰہَ لَمَعَ الْمُحْسِنِیْنَ ‘‘ اس کے بعد سورۂ روم شروع ہوتی ہے ،اللہ کا ارشاد ہے کہ اگر چہ اس وقت ایران کے