تحفہ تراویح |
سم اللہ |
|
بسم اللہ الرحمن الرحیمرائے گرامی سید القراء قاری ابو الحسن صاحب اعظمی فخر القراء دارالعلوم دیوبند قرآن کریم کے حقوق اربعہ ،محبت ؔ،عظمتؔ،تلاوتؔمع الصحۃ ،اور اطاعتؔ میں مؤخر الذکر کی اہمیت واضح ہے ، قرآن کریم بنی نوع انسان کی ابدی ہدایت اور رہنمائی کیلئے ایک دستور حیات ہے اس اہم اور واضح مقصود پر دور صحابہ سے اب تک اقوام عالم نے عمل کر کے دنیا کو دکھایا کہ یہ دستور اور منشور عمل اپنے اندر کتنی انقلانی قوت رکھتا ہے ۔ یہی وہ کتاب زندگی ہے جس نے پست سے پست اقوام کو عروج اور بلندی کے انتہائی مقام پر پہونچایا ،اور کسی قوم نے اسے اپنی عملی زندگی دور کیا تو خود کو قعر مذلت میں پایا ۔ آج الحمدللہ قرآن کریم کو محبت وعظمت اور تلاوت مع الصحۃ کے پہلو بہ پہلو کسی نہ کسی طور پر عمل واطاعت کے ساتھ مسلمانوں نے اپنے سینے سے لگا رکھا ہے اور اس کے مظاہرے بھی دیکھنے کو ملتے ہیں ۔دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب یہ قرآن عزیز ہے ،علی الخصوص ماہ مبارک میں جسمیں یہ کتاب نازل ہوئی ۔’’شھرُ رَمَضَانَ الَّذَی اُنْزِلَ فِیہِ الْقُرْآنُ ھُدًی لِّلنَّاسِ وَبَیِّنَاتٍ مِنَ الْھُدٰی وَالْفُرْقَانِ الخ ‘‘ رمضان المبارک میں سارے عالم اسلام میں اور جہاں بھی مسلمان رہتے ہیں اور بستے ہیں نماز تراویح کا ایک مسلسل اور عالمی نظام ہے ،اس میں حسب توفیق اور موقع قرآن کریم ایک بار اور متعدد بار ختم کیا جاتا ہے ،،نماز تراویح میں تلاوت شدہ اجزاء قرآنی کے ترجمہ اور مفہوم سنانے کا عموما نہ تو رواج اور نظام ہے اور نہ اتنا وقت لگایا جاتا ہے ،صرف تلاوت ہی تلاوت ہوتی ہے (الا ماشاء اللہ )لیکن