تحفہ تراویح |
سم اللہ |
|
بسم اللہ تعالیٰتقریظ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مد ظلہ العالی شیخ الحدیث جامعہ سبیل السلام حیدرآباد قرآن مجید کتاب ہدایت ہے ،وہ زندگی کے ایک ایک مسئلہ میں انسانیت کی رہنمائی کرتی ہے ،وہ صبح وشام اور شب وروز کیلئے خضر طریق ہے، خلوت وجلوت اور بزم ورزم کیلئے مشعل راہ ہے وہ جینا بھی سکھاتی ہے اور مرنا بھی ،مسلمان آج دنیا میں جن حالات ومشکلات سے دوچار ہیں ان کا اصل سبب یہی ہے کہ ان کی زندگی کا رشتہ قرآن مجید سے کمزور ہے بلکہ کمزور تر ہوگیا ہے اس نے بر وبحر پر حکومت کرنے والی اور قوموں کے تخت وتاج سے کھیلنے والی امت کو ذلت وخواری اور نکبت ورسوائی سے دوچار کر دیا ہے، کہ ’’ان اللہ یرفع بہ اقواما ویضع بہ آخرین‘‘۔ حضرات علماء نے عربی زبان سے ناواقف عام مسلمانوں کیلئے قرآن مجید کے تراجم کئے اور تفسیریں لکھیں اور اسمیں شبہ نہیں کہ اس وقت عربی زبان کے بعد علوم اسلامی اور علوم قرآنی کا کام سب سے زیادہ اردو زبان میں ہوا ہے ،لیکن بد قسمتی آج مشینی دور نے انسان کو اپنے خالق سے بلکہ خود اپنے آپ سے اتنا غافل کر دیا ہے اور خدا فراموشی اور خود فراموشی اتنی بڑھ گئی ہے کہ لوگوں کو اردو زبان کے اس خزانہ ٔ علمی سے بھی استفادہ کی توفیق میسر نہیں ۔ رمضان المبارک کا مہینہ نزول قرآن کا مہینہ ہے ،اس ماہ میں نسبتا ً قرآن مجید کی تلاوت کی طرف توجہ ہوتی ہے اور تراویح ایک ایسی سنت ہے جو نماز پڑھانے اور پڑھنے والوں کیلئے قرآن مجید کے حفظ وتلاوت کی تجدید کا بہترین موقع ہے ،اس ماہ میں من جانب اللہ نیکیوں کی توفیق بڑھ جاتی ہے ، دل کی زمین نرم ہوجاتی ہے اور نیکیوں کی طرف قدم خود اٹھنے لگتے ہیں ،یہ بہترین زمانہ ہیکہ عام مسلمان بھائیوں کو قرآن کی تعلیمات اور اس کے مقاصد وہدایات کی طرف متوجہ کیا جائے ۔ اسی پس منظر میں محبی فی اللہ جناب مولانا عبد الرحیم صاحب فلاحی ؔ وفقہ اللہ بما یحب