Deobandi Books

تحفہ تراویح

سم اللہ

21 - 105
’’تحفۂ تراویح ‘‘ایک انمول تحفہ
حضرت مولانا زبیر اعظمی ایولہ ضلع ناسک
	قرآن کریم آسمانی صحیفہ ہے جو سر ور کونین صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا جس میں آج تک ادنیٰ تغیر نہیں ہوا اور نہ ہوگا اور نہ یہ کبھی فنا ہوگا ، اس کی وجہ یہ ہے کہ اسکی حفاظت کا خود خدا نے ذمہ لیا ہے ،چنانچہ ابتدا سے آج تک ہزاروں سازشوں کے باوجود قرآن پاک دنیا میں آن بان کے ساتھ موجود ہے یہ اس کا زبردست اعجاز ہے، ایک انگریز مفکر کا قول ہے کہ اگر چہ قرآن پر میرا ایمان نہیں ہے لیکن نہ تو اس میں کوئی تحریف ہوئی ہے اور نہ اس سے زیادہ روئے زمین پر پڑھی جانے والی کو ئی اور کتاب ہے ، اگر بالاتفاق دنیا میں قرآن کے جتنے نسخے ہیں انھیں دریابرد کردیا جائے تو بھی قرآن فنا نہیں ہوسکتا ،پچاس سال کے بعد بھی یہ اپنی اصلی شکل وصورت میں ہمارے سامنے حاضر ہو جائینگے ،ایسا دعوی دنیا کی کسی کتاب کے بارے میں نہیں کیا جا سکتا ، اس کی وجہ یہ ہیکہ آج ایک محتاط اندازے کے مطابق پورے عالم میں ایک کروڑ حفاظ قرآن موجود ہیں جس میں ہزاروں ایسے بھی ہیں جنھیں قرآن کریم کے تمام رموز واوقاف بھی ازبر ہیں اور پورا قرآن حفظ کی پختگی میں ان کیلئے سورۂ فاتحہ جیسا ہوگیا ہے ، پس ان کے حفظ کی روشنی میں ہزاروں نسخے زیور طبع سے آراستہ ہو جائینگے ، الغرض قرآن جب قیامت تک اصلی صورت میں ہی باقی رہیگا تو اسی سے یہ بھی لازم آتا ہے کہ دنیا کے قوانین میں خواہ ہزاروں تبدیلیاں ہو جائیں لیکن اس کے اصول وضوابط ہر انسانی زندگی کو راہ ہدایت ،جادۂ تہذیب وتمدن اور صراط مستقیم دکھاتے رہیں گے ، اس کی موجودگی میں کسی دوسرے ضابطۂ حیات کی ضرورت نہیں ہوگی اسلئے اسکے قوانین میں تبدیلی کی بات وہی دیوانے کرتے ہیں جن کے پاس کوئی فطری ضابطۂ اخلاق اور ضابطۂ حیات نہیں ہے ،ایک مسلمان کے پاس قرآن کے ہوتے ہوئے تمام شعبہ ہائے زندگی کا پورا نظام موجود ہے ، اس سورج کی روشنی میں اسے کسی اور 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 {انتساب} 5 1
3 عرض مؤلف 6 1
4 مقدمہ از شمس العلماء حضرت مولانا سلیمان صاحب شمسی ؔؒ 9 1
5 تقریظ از حضرت مولانا ذو الفقار احمد صاحب مدظلہ العالی 12 1
6 تقریظ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مد ظلہ العالی 13 1
7 کتاب ھدایت کے انمول موتی 15 1
8 تقریظ دل پذیر از :۔جامع العلوم استاذ الاساتذہ حضرت مفتی عبد اللہ صاحب المظاہری 15 1
9 رائے گرامی سید القراء قاری ابو الحسن صاحب اعظمی 17 1
10 رائے عالی 19 1
11 ’’تحفۂ تراویح ‘‘ایک انمول تحفہ 21 1
12 حضرت مولانا زبیر اعظمی ایولہ ضلع ناسک 21 1
13 کلمات دعائیہ 24 1
14 داعی الی اللہ مزاج شناس حضرت جی ؒ مولانا احمد لاٹ صاحب دام ظلہ العالی 25 1
15 عالم صالح جناب مولانا احمد صاحب ٹنکاروی 25 1
16 حضرت مولانا محمد مجتبیٰ صاحب 26 1
17 فقیہ مالوہ عالم نو جوان حضرت مولانا جنید احمد صاحب 26 1
18 استاذ الاساتذہ صدر القراء قاری رضوان نسیم صاحب مد ظلہٗ 27 1
19 تحفۂ تراویح 28 1
20 تصنیف لطیف جناب حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب الفلاحیؔ 28 1
21 پہلی تراویح 29 1
22 دوسری تراویح 31 1
23 تیسری تراویح 33 1
24 چوتھی تراویح 35 1
25 پانچویں تراویح 37 1
26 چھٹی تراویح 39 1
27 ساتویں تراویح 41 1
28 آٹھویں تراویح 44 1
29 نویں تراویح 48 1
30 دسویں تراویح 50 1
31 گیارہویں تراویح 54 1
32 بارہویں تراویح 57 1
33 تیرہویں تراویح 60 1
34 چودہویں تراویح 62 1
35 پندرہویں تراویح 66 1
36 سولہویں تراویح 69 1
37 سترہویں تراویح 73 1
38 اٹھارہویں تراویح 76 1
39 انیسویں تراویح 78 1
40 بیسویں تراویح 80 1
41 اکیسویں تراویح 82 1
42 بائیسویں تراویح 84 1
43 تئیسویں تراویح 86 1
44 چوبیسویں تراویح 89 1
45 پچیسویں تراویح 92 1
46 چھبیسویں تراویح 95 1
47 ستائیسویں تراویح 98 1
48 منازل قرآن 100 1
49 سات منزلیں 100 1
50 اعراب 100 1
51 حروف ہجا 101 1
52 جو قرآن کریم میں استعمال ہوئے 101 1
53 تحفۂ تراویح اساطین امت کی نظر میں 103 1
Flag Counter