Deobandi Books

تحفہ تراویح

سم اللہ

89 - 105
چوبیسویں تراویح 
	آج کا بیان۲۸؍ویں پارے کی تلاوت پر مشتمل ہے ارشاد باری ہے کبھی کسی حال میں بھی بیوی کو ماں کہہ کر مخاطب کرنا بڑی نامعقول بات ہے ۔جب تک اس حماقت کا مقرر ہ کفارہ ادا نہیں کیا جائیگا بیوی شوہر پر حرام رہیگی ، اس کا کفارہ ایک باندی یا غلام کاآزاد کرنا یا دو مہینے متواتر روزے رکھنا ،یاساٹھ مسکینوں کو کھا نا کھلانا  ہے ۔
	اس کے بعد آداب مجلس کی تعلیم دی گئی ہے کہ آپس کی سرگوشیوں میں پیغمبر ؐ  کی مخالفت اور گناہ وزیادتی کی باتیں نہ کیا کریں ۔کانا پھوسی اور سازش شیطانی فعل ہے محفل کی نشست وبرخاست میں آداب کو ملحوظ رکھنا چاہیئے ۔
	اس کے بعد سورۂ حشر شروع ہوتی ہے ، ارشاد ہوا کہ سچے اور ایماندار وہ لوگ ہیں جو اپنے پیغمبر اور خدا کی راہ میں ہجرت کرنے والوں کی مدد کرتے ہیں اور باوجود خود حاجتمند ہونے کے اس کی دستگیری پر اپنا دل تنگ نہیں کرتے بلکہ خوش دل رہتے ہیں ،برخلاف منافقوں کے کہ یہ لوگ شیطان جیسی فطرت کا مظاہرہ کرتے ہیں ،پہلے بد اعمالی کی ترغیب دیتے ہیں پھر یہ کہہ کر دور ہٹ جاتے ہیں ،کہ اے گمراہو ! اب ہم سے تمہارا کوئی سروکار نہیں تم جانو اور تمہارے اعمال ،  لوگو! قرآن سے نصیحت حاصل کرو ،اگر یہ صحیفہ پہاڑ پر بھی نازل کیا جاتا تو وہ خوف سے ریزہ ریزہ ہو جاتا ۔
	اس کے بعد سورۂ ممتحنہ شروع ہوتی ہے ،ارشاد ہوا کہ اب ہجرت کرنے کے بعد کفار مکہ سے خفیہ نامہ وپیغام جاری مت کرو ،وہ دشمن دین ہیں ہرگز تمہارے دوست نہیں بن سکتے ، کافر پر اعتبار کرنا غلط ہے کیونکہ وہ تمہارے دوبارہ کافر بن جانے میں دلچسپی رکھتے ہیں ، پاک صاف مؤمن عورتیں اگر ہجرت کر کے آئیں تو بعدآزمائش ان کو اپنے معاشرے میں داخل کر لو ، ورنہ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 {انتساب} 5 1
3 عرض مؤلف 6 1
4 مقدمہ از شمس العلماء حضرت مولانا سلیمان صاحب شمسی ؔؒ 9 1
5 تقریظ از حضرت مولانا ذو الفقار احمد صاحب مدظلہ العالی 12 1
6 تقریظ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مد ظلہ العالی 13 1
7 کتاب ھدایت کے انمول موتی 15 1
8 تقریظ دل پذیر از :۔جامع العلوم استاذ الاساتذہ حضرت مفتی عبد اللہ صاحب المظاہری 15 1
9 رائے گرامی سید القراء قاری ابو الحسن صاحب اعظمی 17 1
10 رائے عالی 19 1
11 ’’تحفۂ تراویح ‘‘ایک انمول تحفہ 21 1
12 حضرت مولانا زبیر اعظمی ایولہ ضلع ناسک 21 1
13 کلمات دعائیہ 24 1
14 داعی الی اللہ مزاج شناس حضرت جی ؒ مولانا احمد لاٹ صاحب دام ظلہ العالی 25 1
15 عالم صالح جناب مولانا احمد صاحب ٹنکاروی 25 1
16 حضرت مولانا محمد مجتبیٰ صاحب 26 1
17 فقیہ مالوہ عالم نو جوان حضرت مولانا جنید احمد صاحب 26 1
18 استاذ الاساتذہ صدر القراء قاری رضوان نسیم صاحب مد ظلہٗ 27 1
19 تحفۂ تراویح 28 1
20 تصنیف لطیف جناب حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب الفلاحیؔ 28 1
21 پہلی تراویح 29 1
22 دوسری تراویح 31 1
23 تیسری تراویح 33 1
24 چوتھی تراویح 35 1
25 پانچویں تراویح 37 1
26 چھٹی تراویح 39 1
27 ساتویں تراویح 41 1
28 آٹھویں تراویح 44 1
29 نویں تراویح 48 1
30 دسویں تراویح 50 1
31 گیارہویں تراویح 54 1
32 بارہویں تراویح 57 1
33 تیرہویں تراویح 60 1
34 چودہویں تراویح 62 1
35 پندرہویں تراویح 66 1
36 سولہویں تراویح 69 1
37 سترہویں تراویح 73 1
38 اٹھارہویں تراویح 76 1
39 انیسویں تراویح 78 1
40 بیسویں تراویح 80 1
41 اکیسویں تراویح 82 1
42 بائیسویں تراویح 84 1
43 تئیسویں تراویح 86 1
44 چوبیسویں تراویح 89 1
45 پچیسویں تراویح 92 1
46 چھبیسویں تراویح 95 1
47 ستائیسویں تراویح 98 1
48 منازل قرآن 100 1
49 سات منزلیں 100 1
50 اعراب 100 1
51 حروف ہجا 101 1
52 جو قرآن کریم میں استعمال ہوئے 101 1
53 تحفۂ تراویح اساطین امت کی نظر میں 103 1
Flag Counter