تحفہ تراویح |
سم اللہ |
|
تحفۂ تراویح اساطین امت کی نظر میں عزیزم مولانا عبد الرحیم صاحب فلاحی ؔ نے جو کہ جامعہ ہذا کے لائق فائق اور فعال استاذ ہیں ،انھوں نے ایک البیلا اور انوکھا کام کیا ، جس کی بے انتہاء ضرورت محسوس کی جا رہی تھی، اور میری دیرینہ تمنابھی تھی ۔ مولانا غلام محمد وستانوی ، رئیس الجامعہ اشاعت العلوم اکل کوا ۔ مقام مسرت ہے کہ جامعہ کے استاذ تفسیر وحدیث وفقہ مولانا عبد الرحیم فلا حی ؔ نے اس سلسلہ میں نیا قدم اٹھایا ہے،موصوف نے روزانہ کے خلاصہ کو قلم بند کر کے محفوظ کر لیا ہے مولانا سلیمان صاحب شمسی ؔ ؒ شیخ الحدیث جامعہ اکل کوا ۔ یہ کتاب معلومات افزاء ،تربیتی پہلو کی حامل اور عوام میں قرآن فہمی کا ذوق وشوق پیدا کرنے ،غور وخوض پر آمادہ کرنے کا بیش بہا اور انمول تحفہ ہے ۔ مفتی عبد اللہ صاحب مظاہری ناظم جامعہ مظہر سعادت ھانسوٹ ۔ بڑی ہی مختصر اور جامع انداز پر ساری متعلق باتیں سمیٹ لی ہیں ، ہر سورت میں بیان کردہ مضامین اور مسائل کا ایسا عطر اور خلاصہ نکال کر رکھ دیا کہ بہت تھوڑے سے وقت میں سامع کے سامنے تراویح میں سنی گئی تلاوت کا مفہوم اور مطلب واضح ہو کر آجائے ۔ قاری ابو الحسن صاحب اعظمی دارالعلوم دیو بند ۔ عزیز محترم نے لوگوں کے ذوق کو سامنے رکھ کر روزانہ پڑھے جانے والے سوا پارہ کی بہت عمدہ عام فہم تشریح کر دی ہے ۔ مولانا ایوب صاحب سورتی ناظم مجلس دعوۃ الحق انگلینڈ ۔ جس میں اس حصہ میں آنے والے احکام و قصص کی طرف بھی اشارہ ہے اور تذکیری ودعوتی مضمون کو بھی نمایاں کیا گیا ہے ، زبان آسان وعام فہم ہے اختصار ملحوظ ہے ۔ مولانا خالد سیف اللہ شیخ الحدیث سبیل السلام حید رآباد ۔ کتاب کی زبان رواں سلیس با محاورہ اور علمی ہے جو تقریبا ً ہر خواندہ وناخواندہ سمجھ سکتا ہے یہ کتاب سب کیلئے ایک جامع اور مفید تحفہ ہے یہ کتاب بجا طور پر اس کی مستحق ہے کہ محبت کے ہاتھوں سے لی جائے ، اور عقیدت کی نگاہوں سے پڑھی جائے ۔ مولانا زبیر صاحب اعظمی ایولہ ضلع ناسک ۔