Deobandi Books

تحفہ تراویح

سم اللہ

8 - 105
 گئی تو کافی وقت لگا ،شدت کے ساتھ اس کی طباعت کا مطالبہ کیا جانے لگا ،تو ایک طرف ترتیب دی جاتی رہی تو دوسری طرف اس پر نظر ثانی بھی کروائی گئی ۔
	بڑی ناسپاسی ہوگی اگر اس موقع پر شکریہ ادا نہ کیا جائے شمس العلماء حضرت مولانا سلیمان شمسی  ؔؒ دامت برکاتہم کا جو کہ اپنی پیرانہ سالی ،ضعف وکمزوری کے باوجود اس کے مسودہ کا معتدبہ حصہ بالاستیعاب ملاحظہ فرماتے رہے،اور اصلاح فرمائی ۔نیز حضرت مولانا رضوا ن الدین معروفی ؔشیخ الحدیث جامعہ ہذا کا جنہوں نے اس کا بڑے اہتمام سے مطالعہ فرما کر اصلاح فرمائی ۔اسی طرح مشہور ادیب زمانہ مولانا زبیر صاحب اعظمی ،قاری ابو الحسن صاحب اعظمی ،حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ؔکا بھی شکر گذار ہوں کہ نہایت وسعت ظرفی اور خورد نوازی ،وافراد سازی کے جذبہ سے اس طفل تصنیف کی حوصلہ افزائی میں کوئی کمی نہ کی اور اپنی پر خلوص وپر اثر دعاؤں کے تمغوں سے نوازا ۔اسی طرح فراموش نہیں کر سکتا عزیزم جمال الدین راجستھانی ،اخی محمد راجستھانی ،اور محمد شوکت فتح پوری کو جنہوں نے راقم الحروف کی شکستہ تحریر میں مکتوب مسودہ کی تبییض کرنے کی کامیاب کوشش کی۔
	نیز عزیزم مولانا مستقیم بھاگلپوری استاذ جامعہ منھاج العلوم رنجنی ناقابل فراموش ہیں جنہوں نے صرف دو رات کی قلیل مدت میں پروف ریڈنگ کا مشکل ترین کام انجام دیا۔
	اللہ تعالیٰ ان تمام حوصلہ افزائی کرنے والے مشائخ کرام اور دیگر معاونین کو اپنی شایان شان بدلہ نصیب فرمائے ۔مکرر سہ کرر بانیٔ اشاعت العلوم نیز بانی ٔ جامعہ مظہر سعادت اور میرے ان تمام اساتذہ ذی مرتبت کا شکر گذار ہوں ،جنہوں نے صرف اس کتاب کی حد تک ہی نہیں بلکہ اس ذرہ ٔ بے مقدار کو بنانے کیلئے ہر موڑ اور ہر میدان میں مصروف رکھ کر یہ سبق دیا کہ کام کئے جاؤ کہ یہی سرمایۂ آخرت ہے ۔
	آخر میں قارئین کرام سے التماس ہیکہ اگر کوئی فرو گذاشت سامنے آئے تو ناچیز کو ضرور مطلع فرماکر احسان فرمائیں، اور دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ نوآموز کی اس پہلی کوشش کو مفید عالم بنا کر میرے لئے میرے والدین کیلئے اور میرے محسنین کیلئے ذخیرۂ آخرت بنائے ۔آمین بجاہ سید المرسلین ۔	عبد الرحیم فلاحی خادم القرآن جامعہ اکل کوا 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 {انتساب} 5 1
3 عرض مؤلف 6 1
4 مقدمہ از شمس العلماء حضرت مولانا سلیمان صاحب شمسی ؔؒ 9 1
5 تقریظ از حضرت مولانا ذو الفقار احمد صاحب مدظلہ العالی 12 1
6 تقریظ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مد ظلہ العالی 13 1
7 کتاب ھدایت کے انمول موتی 15 1
8 تقریظ دل پذیر از :۔جامع العلوم استاذ الاساتذہ حضرت مفتی عبد اللہ صاحب المظاہری 15 1
9 رائے گرامی سید القراء قاری ابو الحسن صاحب اعظمی 17 1
10 رائے عالی 19 1
11 ’’تحفۂ تراویح ‘‘ایک انمول تحفہ 21 1
12 حضرت مولانا زبیر اعظمی ایولہ ضلع ناسک 21 1
13 کلمات دعائیہ 24 1
14 داعی الی اللہ مزاج شناس حضرت جی ؒ مولانا احمد لاٹ صاحب دام ظلہ العالی 25 1
15 عالم صالح جناب مولانا احمد صاحب ٹنکاروی 25 1
16 حضرت مولانا محمد مجتبیٰ صاحب 26 1
17 فقیہ مالوہ عالم نو جوان حضرت مولانا جنید احمد صاحب 26 1
18 استاذ الاساتذہ صدر القراء قاری رضوان نسیم صاحب مد ظلہٗ 27 1
19 تحفۂ تراویح 28 1
20 تصنیف لطیف جناب حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب الفلاحیؔ 28 1
21 پہلی تراویح 29 1
22 دوسری تراویح 31 1
23 تیسری تراویح 33 1
24 چوتھی تراویح 35 1
25 پانچویں تراویح 37 1
26 چھٹی تراویح 39 1
27 ساتویں تراویح 41 1
28 آٹھویں تراویح 44 1
29 نویں تراویح 48 1
30 دسویں تراویح 50 1
31 گیارہویں تراویح 54 1
32 بارہویں تراویح 57 1
33 تیرہویں تراویح 60 1
34 چودہویں تراویح 62 1
35 پندرہویں تراویح 66 1
36 سولہویں تراویح 69 1
37 سترہویں تراویح 73 1
38 اٹھارہویں تراویح 76 1
39 انیسویں تراویح 78 1
40 بیسویں تراویح 80 1
41 اکیسویں تراویح 82 1
42 بائیسویں تراویح 84 1
43 تئیسویں تراویح 86 1
44 چوبیسویں تراویح 89 1
45 پچیسویں تراویح 92 1
46 چھبیسویں تراویح 95 1
47 ستائیسویں تراویح 98 1
48 منازل قرآن 100 1
49 سات منزلیں 100 1
50 اعراب 100 1
51 حروف ہجا 101 1
52 جو قرآن کریم میں استعمال ہوئے 101 1
53 تحفۂ تراویح اساطین امت کی نظر میں 103 1
Flag Counter