Deobandi Books

تحفہ تراویح

سم اللہ

69 - 105
سولہویں تراویح 
	آج کی تراویح میں انیسویں پارے کے ثلث سے بیسویں پارے کے اختتام تک کی تلاوت ہو ئی ہے ، سورۂ نمل میں اللہ نے تفصیل کے ساتھ حضرت داوٗد ؑ وسلیمان ؑکا ذکر بایں الفاظ شروع فرمایا ہے ،’’ وَلَقَدْ آتَیْنَا دَاوٗدَ وَسُلَیْمَانَ عِلْمًا ‘‘ اللہ نے خصوصیت کے ساتھ انھیں جانوروں کی بولیوں کی سمجھ عطا فرمائی تھی ،’’ عُلِّمْنَا مَنْطِقَ الطَّیْرِ وَاُوْتِیْنَا مِنْ کُلِّ شَیٍٔ‘‘ اس طرح جنات ،اورانسان اور پرندوں پر پورا پورا قابو عطا فرمایا تھا ۔ان واقعات میں سمجھداروں کیلئے اللہ کی قدرت کی بڑی نشانیاں ہیں۔ارشاد باری ہیکہ اے نبی ! لوگوں کو بتلا دیجئے کہ اللہ کے سوا زمین اور آسمانوں میں کسی کو غیب کا علم نہیں ہے اور یہ بات صرف اللہ کے علم میں ہیکہ لوگ کب اٹھائے جائینگے ،ارشاد باری صاف صاف ہیکہ ’’ قُلْ لَّا یَعْلَمُ مَنْ فِیْ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ الْغَیْبَ اِلَّااللّٰہُ وَمَا یَشْعُرُوْنَ اَیَّانَ یُبْعَثُوْنَ‘‘ کفار کے دل سے آخرت کا یقین ختم ہو گیا ہے اور وہ حقیقت کی طرف سے شک میں پڑے ہو ئے ہیں ’’ بَلْ ھُمْ فِیْ شَکٍّ مِّنْھَا ‘‘ بلا شبہ اللہ جانتا ہے کہ ایسے لوگوں کے سینے میں کیا چھپا ہوا ہے ’’ وَاِنَّ رَبَّکَ لَیَعْلَمُ مَا تُکِنُّ صُدُوْرُھُمْ وَمَا یُعْلِنُوْنَ ‘‘ پھر آخر سورۃ میں قیام قیامت کی منظر کشی بڑی عبرت آمیز انداز میں فرما ئی گئی ہے ،کہ جس دن صور پھونکا جائیگا تو سب گھبرا جائینگے ، اور سب اللہ کے سامنے دبے جھکے حاضر ہو نگے ۔’’ وَیَوْمَ یُنْفَخُ فِیْ الصُّوْرِ فَفَزِعَ مَنْ فِیْ السَّمٰوٰتِ وَمَنْ فِیْ الْاَرْضِ اِلَّا مَنْ شَآئَ اللّٰہُ وَکُلٌّ اَتَوْہُ دٰخِرِیْنَ‘‘اور پہاڑ بادلوں کی طرح اڑے اڑے پھرینگے ، یہ بات بالکل یقینی ہیکہ اللہ تعالیٰ کو تمہارے سب افعال کی پوری پوری خبر ہے ، اور جو شخص نیکی کریگا اس کو اس سے بہتر بدلہ ملیگا اور جو کوئی برائی کریگا وہ اوندھے منہ آگ میں ڈالا جائیگا ، ’’ وَمَنْ جَآئَ بِالسِّیِّئَۃِ فَکُبَّتْ وُجُوْھُھُمْ فِیْ النَّارِ ‘‘پھر حضور کو مخاطب کر کے کہا جارہا ہے کہ ’’وَمَا رَبُّکَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ ‘‘

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 {انتساب} 5 1
3 عرض مؤلف 6 1
4 مقدمہ از شمس العلماء حضرت مولانا سلیمان صاحب شمسی ؔؒ 9 1
5 تقریظ از حضرت مولانا ذو الفقار احمد صاحب مدظلہ العالی 12 1
6 تقریظ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مد ظلہ العالی 13 1
7 کتاب ھدایت کے انمول موتی 15 1
8 تقریظ دل پذیر از :۔جامع العلوم استاذ الاساتذہ حضرت مفتی عبد اللہ صاحب المظاہری 15 1
9 رائے گرامی سید القراء قاری ابو الحسن صاحب اعظمی 17 1
10 رائے عالی 19 1
11 ’’تحفۂ تراویح ‘‘ایک انمول تحفہ 21 1
12 حضرت مولانا زبیر اعظمی ایولہ ضلع ناسک 21 1
13 کلمات دعائیہ 24 1
14 داعی الی اللہ مزاج شناس حضرت جی ؒ مولانا احمد لاٹ صاحب دام ظلہ العالی 25 1
15 عالم صالح جناب مولانا احمد صاحب ٹنکاروی 25 1
16 حضرت مولانا محمد مجتبیٰ صاحب 26 1
17 فقیہ مالوہ عالم نو جوان حضرت مولانا جنید احمد صاحب 26 1
18 استاذ الاساتذہ صدر القراء قاری رضوان نسیم صاحب مد ظلہٗ 27 1
19 تحفۂ تراویح 28 1
20 تصنیف لطیف جناب حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب الفلاحیؔ 28 1
21 پہلی تراویح 29 1
22 دوسری تراویح 31 1
23 تیسری تراویح 33 1
24 چوتھی تراویح 35 1
25 پانچویں تراویح 37 1
26 چھٹی تراویح 39 1
27 ساتویں تراویح 41 1
28 آٹھویں تراویح 44 1
29 نویں تراویح 48 1
30 دسویں تراویح 50 1
31 گیارہویں تراویح 54 1
32 بارہویں تراویح 57 1
33 تیرہویں تراویح 60 1
34 چودہویں تراویح 62 1
35 پندرہویں تراویح 66 1
36 سولہویں تراویح 69 1
37 سترہویں تراویح 73 1
38 اٹھارہویں تراویح 76 1
39 انیسویں تراویح 78 1
40 بیسویں تراویح 80 1
41 اکیسویں تراویح 82 1
42 بائیسویں تراویح 84 1
43 تئیسویں تراویح 86 1
44 چوبیسویں تراویح 89 1
45 پچیسویں تراویح 92 1
46 چھبیسویں تراویح 95 1
47 ستائیسویں تراویح 98 1
48 منازل قرآن 100 1
49 سات منزلیں 100 1
50 اعراب 100 1
51 حروف ہجا 101 1
52 جو قرآن کریم میں استعمال ہوئے 101 1
53 تحفۂ تراویح اساطین امت کی نظر میں 103 1
Flag Counter