Deobandi Books

تحفہ تراویح

سم اللہ

78 - 105
انیسویں تراویح 
	آج کا بیان تئیسویں پارے کے متعلق ہے بقیہ سورۂ یٰسین ،سورۂ صافات ، سورہ ٔ ص ٓ اور سورۂ زمر کی تلاوت آج کی گئی ہے ، ارشاد باری ہے کہ میں اس کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور تم سب کو اسی کی طرف لوٹنا ہے ۔ 
	لوگوں کی یہ حالت قابل افسوس ہے کہ ان کے پاس جو پیغمبر بھی آتا ہے یہ اس کا مذاق اڑاتے ہیں اور اس کو جھٹلاتے ہیں ،وہ کیوں بھولتے ہیں کہ کتنی ہی نافرمان امتیں ان سے پہلے ہلاک کی جا چکی ہیں ایک دن سب کو اللہ کے سامنے پیش ہونا ہے ، ’’ اَلَمْ یَرَوْا کَمْ اَھْلَکْنَا قَبْلَھُمْ مِنَ الْقُرُوْنِ اَنَّھُمْ اِلَیْھِمْ لَا یَرْجِعُوْنَ۔ وَاِنْ کُلٌّ لَّمَّا جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ ‘‘
	اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے اپنی کتنی ہی تخلیقی نشانیوں کا تذکرہ فرمایا ہے ،آخرت کے عذاب سے ڈرایا ہے اور نیک لوگوں کیلئے جنت کے عیش وعشرت کی خوش خبری بایں الفاظ دی گئی ہے کہ ’’ اِنَّ اَصْحَابَ الْجَنَّۃِ الْیَوْمَ فِیْ شُغُلٍ فَاکِھُوْنَ‘‘ اہل جنت بے شک اس دن جنت میں خوش دل ہونگے آخر میں ارشاد ہے پاک ہے وہ ذات جس کے قبضہ قدرت میں ہر چیز کا پورا اختیار ہے اور سب کو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے اس کے بعد سورۂ صافات شروع ہوتی ہے اللہ تعالیٰ قسم کھا کر ارشاد فرماتا ہے کہ ساری کائنات کے مالک ومختار وہی ہیں اور اس کا نظام کائنات شیطانی مداخلت سے محفوظ ہے ،روز قیامت منکرین مع اپنے جھوٹے معبودوں کے دوزخ کا ایندھن بنیں گے ،مجرموں کی یہی  سزا ہے ۔
	اس کے بعد حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بیٹے اسماعیل ؑ کی قربانی کا ذکر فرمایا گیاہے،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے امتحان تھا جسمیں باپ اور بیٹا دونوں کامیاب ہوئے اللہ تعالیٰ نے ایک ذبیحہ بدلے میں دے کر حضرت اسماعیل ؑ کو بچا لیا اور حضرت ابراہیم ؑ کی یہ سنت ہمیشہ کیلئے نسلوں میں جاری کر دی گئی ہے ۔
	’’وَاِنَّ یُوْنُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَ‘‘ سے حضرت یونس  ؑ کا واقعہ ہے کہ وہ بغیر اللہ کی

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 {انتساب} 5 1
3 عرض مؤلف 6 1
4 مقدمہ از شمس العلماء حضرت مولانا سلیمان صاحب شمسی ؔؒ 9 1
5 تقریظ از حضرت مولانا ذو الفقار احمد صاحب مدظلہ العالی 12 1
6 تقریظ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مد ظلہ العالی 13 1
7 کتاب ھدایت کے انمول موتی 15 1
8 تقریظ دل پذیر از :۔جامع العلوم استاذ الاساتذہ حضرت مفتی عبد اللہ صاحب المظاہری 15 1
9 رائے گرامی سید القراء قاری ابو الحسن صاحب اعظمی 17 1
10 رائے عالی 19 1
11 ’’تحفۂ تراویح ‘‘ایک انمول تحفہ 21 1
12 حضرت مولانا زبیر اعظمی ایولہ ضلع ناسک 21 1
13 کلمات دعائیہ 24 1
14 داعی الی اللہ مزاج شناس حضرت جی ؒ مولانا احمد لاٹ صاحب دام ظلہ العالی 25 1
15 عالم صالح جناب مولانا احمد صاحب ٹنکاروی 25 1
16 حضرت مولانا محمد مجتبیٰ صاحب 26 1
17 فقیہ مالوہ عالم نو جوان حضرت مولانا جنید احمد صاحب 26 1
18 استاذ الاساتذہ صدر القراء قاری رضوان نسیم صاحب مد ظلہٗ 27 1
19 تحفۂ تراویح 28 1
20 تصنیف لطیف جناب حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب الفلاحیؔ 28 1
21 پہلی تراویح 29 1
22 دوسری تراویح 31 1
23 تیسری تراویح 33 1
24 چوتھی تراویح 35 1
25 پانچویں تراویح 37 1
26 چھٹی تراویح 39 1
27 ساتویں تراویح 41 1
28 آٹھویں تراویح 44 1
29 نویں تراویح 48 1
30 دسویں تراویح 50 1
31 گیارہویں تراویح 54 1
32 بارہویں تراویح 57 1
33 تیرہویں تراویح 60 1
34 چودہویں تراویح 62 1
35 پندرہویں تراویح 66 1
36 سولہویں تراویح 69 1
37 سترہویں تراویح 73 1
38 اٹھارہویں تراویح 76 1
39 انیسویں تراویح 78 1
40 بیسویں تراویح 80 1
41 اکیسویں تراویح 82 1
42 بائیسویں تراویح 84 1
43 تئیسویں تراویح 86 1
44 چوبیسویں تراویح 89 1
45 پچیسویں تراویح 92 1
46 چھبیسویں تراویح 95 1
47 ستائیسویں تراویح 98 1
48 منازل قرآن 100 1
49 سات منزلیں 100 1
50 اعراب 100 1
51 حروف ہجا 101 1
52 جو قرآن کریم میں استعمال ہوئے 101 1
53 تحفۂ تراویح اساطین امت کی نظر میں 103 1
Flag Counter