Deobandi Books

تحفہ تراویح

سم اللہ

12 - 105
تقریظ
از حضرت مولانا ذو الفقار احمد صاحب مدظلہ العالی
استاذ حدیث وتفسیر وصدر مدرس دارالعلوم فلاح دارین ترکیسر
	قرآن پاک کی بہت سی خصوصیات ہیں ان میں سے ایک خصوصیت یہ ہیکہ رمضان شریف کے پورے مہینے تراویح کی نماز میں اس کو سنایا جاتا ہے ، اور نمازی اس کو قیام کی حالت میں انتہائی توجہ اور تواضع کے ساتھ سنتے ہیں اور اس کے سماع کے فیض سے روحانی فائدہ حاصل کرتے ہیں۔
	لیکن قرآن مجید انتہائی فصیح وبلیغ عربی زبان میں ہے جن کی زبان عربی نہیں ہے یا وہ عربی پڑھے لکھے نہیں ان کو قرآن میں مذکور احکام وہدایات قصص وواقعات اور انبیاء علیھم السلام کی جد وجہد اور حالات کا پتہ نہیں چلتا ۔
	بہت عرصہ سے میری خواہش تھی کہ روزانہ تراویح میں جتنا قرآن پڑھا جاتا ہے تراویح کے بعد ۱۰؍ منٹ میں اس کا انتہائی مختصر انداز میں خلاصہ بیان کر دیا جائے تو لوگوں کو فائدہ ہوگا ، اور ان کو ان مضامین سے واقفیت ہو جایاکریگی جو اس دن پڑھے جانے والے پارے میں مذکورہوئے ہیں ،یا کوئی ایسی تفسیر تیار ہوجائے جسمیں اختصار کے ساتھ روزانہ پڑھے جانے والے حصے کی تفسیرمختصرا تحریر کی گئی ہو طلباء سے اس ضرورت کا اظہار وقتا فوقتا کیا جاتا رہا ،الحمدللہ عزیز القدر مولوی عبد الرحیم فلاحی  ؔمستند مدرس اشاعت العلوم اکل کوا نے اس عظیم کام کو رمضان شریف کے اوقات میں جد وجہد کر کے پورا کیا جو الحمدللہ ایک انتہائی مختصر تفسیر ہے جس کو روزانہ تراویح کے بعد تھوڑے سے وقت میں روزانہ پڑھے جانے والے قرآن پاک کی مقدار کے حساب سے سنایا جا سکتا ہے عزیز موصوف نے مسلم عوام کیلئے یہ عظیم تحفہ پیش کیا ہے اور نام بھی تحفۂ تراویح رکھا ہے اللہ تعالی اس تحفہ کو قبول فرمائے اور قرآن کے مضامین سے واقفیت کا ذریعہ بنائے اور عزیز موصوف کیلئے ذخیرۂ آخرت ثابت ہو اس سلسلہ میںعزیز القدر مولانا غلام محمد وستانوی فلاحی مہتمم اشاعت العلوم اکل کوا اور رکن شوریٰ دارالعلوم دیوبند بھی مبارک باد کے مستحق ہیں کہ موصوف نے طباعت کے سلسلہ میں مرتب کی حوصلہ افزائی فرمائی اللہ تعالیٰ دونوں حضرات کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے آمین ۔ 	خاکسار ذوالفقار احمد غفرلہ (۲۳؍ستمبر ۲۰۰۰  ؁ء)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 {انتساب} 5 1
3 عرض مؤلف 6 1
4 مقدمہ از شمس العلماء حضرت مولانا سلیمان صاحب شمسی ؔؒ 9 1
5 تقریظ از حضرت مولانا ذو الفقار احمد صاحب مدظلہ العالی 12 1
6 تقریظ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مد ظلہ العالی 13 1
7 کتاب ھدایت کے انمول موتی 15 1
8 تقریظ دل پذیر از :۔جامع العلوم استاذ الاساتذہ حضرت مفتی عبد اللہ صاحب المظاہری 15 1
9 رائے گرامی سید القراء قاری ابو الحسن صاحب اعظمی 17 1
10 رائے عالی 19 1
11 ’’تحفۂ تراویح ‘‘ایک انمول تحفہ 21 1
12 حضرت مولانا زبیر اعظمی ایولہ ضلع ناسک 21 1
13 کلمات دعائیہ 24 1
14 داعی الی اللہ مزاج شناس حضرت جی ؒ مولانا احمد لاٹ صاحب دام ظلہ العالی 25 1
15 عالم صالح جناب مولانا احمد صاحب ٹنکاروی 25 1
16 حضرت مولانا محمد مجتبیٰ صاحب 26 1
17 فقیہ مالوہ عالم نو جوان حضرت مولانا جنید احمد صاحب 26 1
18 استاذ الاساتذہ صدر القراء قاری رضوان نسیم صاحب مد ظلہٗ 27 1
19 تحفۂ تراویح 28 1
20 تصنیف لطیف جناب حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب الفلاحیؔ 28 1
21 پہلی تراویح 29 1
22 دوسری تراویح 31 1
23 تیسری تراویح 33 1
24 چوتھی تراویح 35 1
25 پانچویں تراویح 37 1
26 چھٹی تراویح 39 1
27 ساتویں تراویح 41 1
28 آٹھویں تراویح 44 1
29 نویں تراویح 48 1
30 دسویں تراویح 50 1
31 گیارہویں تراویح 54 1
32 بارہویں تراویح 57 1
33 تیرہویں تراویح 60 1
34 چودہویں تراویح 62 1
35 پندرہویں تراویح 66 1
36 سولہویں تراویح 69 1
37 سترہویں تراویح 73 1
38 اٹھارہویں تراویح 76 1
39 انیسویں تراویح 78 1
40 بیسویں تراویح 80 1
41 اکیسویں تراویح 82 1
42 بائیسویں تراویح 84 1
43 تئیسویں تراویح 86 1
44 چوبیسویں تراویح 89 1
45 پچیسویں تراویح 92 1
46 چھبیسویں تراویح 95 1
47 ستائیسویں تراویح 98 1
48 منازل قرآن 100 1
49 سات منزلیں 100 1
50 اعراب 100 1
51 حروف ہجا 101 1
52 جو قرآن کریم میں استعمال ہوئے 101 1
53 تحفۂ تراویح اساطین امت کی نظر میں 103 1
Flag Counter