تحفہ تراویح |
سم اللہ |
|
حضرت مولانا محمد مجتبیٰ صاحب شیخ الحدیث ہدایت الاسلام ،عالی پور اس کتاب کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ الفاظ میں ایسی سادگی ہے جسے ہر کوئی سمجھ سکے مگر اس کے ساتھ ساتھ کلمات کو جملوں میں اور جملوں کو سیاق سے اس انداز سے فٹ کیا ہے کہ اس وضع وترتیب کے حسن نے چار چاند لگادئے اور سماع وقرأت میں ایک عجیب کشش وحلاوت پیدا کر دی ہے ، بلکہ مجمع میں سنانے والا اگر لب ولہجہ کے اتار چڑھاؤ سے واقف ہو گا تو واقعۃ اسم با مسمی ہو کر ظاہر ہوگی اور لوگوں کو قلبی سرور ولطف حاصل ہوگا ۔ ہر تراویح کے خلاصہ کے بعد فاتحہ وخاتمہ کا انداز بھی نرالا نظر آیا جسمیں جناب کی شان خطابت کی جھلک نظر آتی ہے۔ با محاورہ خلاصہ میں بعض جگہ منظر کشی ایسی عجیب وغریب انداز میں واقع ہوئی ہے کہ سیا ق وسبا ق کے ساتھ ربط کی ضرورت نہیں ۔فقیہ مالوہ عالم نو جوان حضرت مولانا جنید احمد صاحب استاذ عربی دارالعلوم سیندھوا تحفۂ تراویح نے اخلاقی اصول قرآنی کی جو دفعہ بندی کی ہے اور جس طرح آیات ِ فرقانی سے تہذیبی اور اخلاقی دفعات کا استخراج کیا ہے اس نے مصنف مدظلہ کو جدید طرز کے محقق ودور درسی ودقیقہ سنج مصنفین کی صف میں کھڑا کر دیا ہے ۔