Deobandi Books

تحفہ تراویح

سم اللہ

39 - 105
چھٹی تراویح
	آج کا بیان ساتویں پارے کے ربع سے آٹھویں پارے کے نصف تک کی تلاوت پر مبنی ہے اللہ تعالیٰ عیسی علیہ السلام سے فرمائینگے کہ میں نے تم کو کس طرح پیدا کیا اور پھر کیسے کیسے معجزے تم کو عطا کئے ، اور کیسی کیسی نعمتیں تم کو اور تمہاری ماں کو دی اور کس طرح تمہاری قوم کو نواز ا ، تو اب تم جواب دو کہ کیا تم نے لوگوں سے کہا تھا کہ خدا کے سوا وہ تم کو اور تمہاری ماں کو خدا بنا لے ، وہ جواب دینگے ہر گز نہیں آپ دلوں کا حال جاننے والے ہیں میں نے آپ کے حکم کے مطابق صرف آپ کی بندگی کا حکم دیا تھا اس کے باوجود اگر لوگوں نے کفر کیا تو اے اللہ آپ انہیں سزا دیں یا معاف فرما دیں ہر بات پر آپ قادر ہیں اور دانا اور بینا ہیں ۔
	اس کے بعد سورۂ انعام شروع ہوتی ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہیکہ کفار کا وطیرہ ہی یہ ہیکہ وہ پیغمبروںکا مزاق اڑاتے ہیں انہیں جادو گر بتاتے ہیں لیکن اللہ کا دین ان پر مسلط ہو کر رہیگا ، جھٹلا نے والوں کا انجام برا ہے اللہ اور بناوٹی خداؤں میں فرق یہ ہیکہ اللہ رزق دیتا ہے لیتا نہیں ، غیراللہ اپنے پجاریوں کو رزق دینے کے بجائے الٹا ان سے رزق لینے کے محتاج ہیں، اللہ تعالیٰ حضور ﷺ سے ارشاد فرماتے ہیں کہ کافروں کی رو گردانی سے پریشان نہ ہو بلکہ صبر کرے ، اللہ کی مدد ضرور آپ کو پہونچے گی ، ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ کسی کے اعمال کی جوابدہی دوسرے پر نہیں ، ہر شخص اپنے اعمال کا جوابدہ ہے ، کافروں کو اپنا انجام معلوم ہو جائیگا ، اللہ جس دن حشر برپا فرمائینگے اس دن بادشاہی صرف اسی کی ہوگی ، وہ دانا اور باخبر ہے ،
	اللہ تعالیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی معرفت حق حاصل کرنے کا طریقہ بیان کر کے ارشاد فرماتا ہے کہ اے اہل قریش جس طرح آج اپنے پیغمبر کو جھٹلا رہے ہو اسی طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قوم نے بھی ان کا انکار کیا تھا ،جس کا انجام برا ہوا اسی طرح تمہارا انجام بھی

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 {انتساب} 5 1
3 عرض مؤلف 6 1
4 مقدمہ از شمس العلماء حضرت مولانا سلیمان صاحب شمسی ؔؒ 9 1
5 تقریظ از حضرت مولانا ذو الفقار احمد صاحب مدظلہ العالی 12 1
6 تقریظ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مد ظلہ العالی 13 1
7 کتاب ھدایت کے انمول موتی 15 1
8 تقریظ دل پذیر از :۔جامع العلوم استاذ الاساتذہ حضرت مفتی عبد اللہ صاحب المظاہری 15 1
9 رائے گرامی سید القراء قاری ابو الحسن صاحب اعظمی 17 1
10 رائے عالی 19 1
11 ’’تحفۂ تراویح ‘‘ایک انمول تحفہ 21 1
12 حضرت مولانا زبیر اعظمی ایولہ ضلع ناسک 21 1
13 کلمات دعائیہ 24 1
14 داعی الی اللہ مزاج شناس حضرت جی ؒ مولانا احمد لاٹ صاحب دام ظلہ العالی 25 1
15 عالم صالح جناب مولانا احمد صاحب ٹنکاروی 25 1
16 حضرت مولانا محمد مجتبیٰ صاحب 26 1
17 فقیہ مالوہ عالم نو جوان حضرت مولانا جنید احمد صاحب 26 1
18 استاذ الاساتذہ صدر القراء قاری رضوان نسیم صاحب مد ظلہٗ 27 1
19 تحفۂ تراویح 28 1
20 تصنیف لطیف جناب حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب الفلاحیؔ 28 1
21 پہلی تراویح 29 1
22 دوسری تراویح 31 1
23 تیسری تراویح 33 1
24 چوتھی تراویح 35 1
25 پانچویں تراویح 37 1
26 چھٹی تراویح 39 1
27 ساتویں تراویح 41 1
28 آٹھویں تراویح 44 1
29 نویں تراویح 48 1
30 دسویں تراویح 50 1
31 گیارہویں تراویح 54 1
32 بارہویں تراویح 57 1
33 تیرہویں تراویح 60 1
34 چودہویں تراویح 62 1
35 پندرہویں تراویح 66 1
36 سولہویں تراویح 69 1
37 سترہویں تراویح 73 1
38 اٹھارہویں تراویح 76 1
39 انیسویں تراویح 78 1
40 بیسویں تراویح 80 1
41 اکیسویں تراویح 82 1
42 بائیسویں تراویح 84 1
43 تئیسویں تراویح 86 1
44 چوبیسویں تراویح 89 1
45 پچیسویں تراویح 92 1
46 چھبیسویں تراویح 95 1
47 ستائیسویں تراویح 98 1
48 منازل قرآن 100 1
49 سات منزلیں 100 1
50 اعراب 100 1
51 حروف ہجا 101 1
52 جو قرآن کریم میں استعمال ہوئے 101 1
53 تحفۂ تراویح اساطین امت کی نظر میں 103 1
Flag Counter