تحفہ تراویح |
سم اللہ |
|
دوسری تراویح آج کا بیان دوسرے پارے کے ربع سے تیسرے پارے کے نصف تک کی تلاوت پر مشتمل ہے سورۂ بقرہ میں بڑی حد تک پوری اسلامی دعوت حقو ق اللہ حقو ق العباد نظام زندگی اور معاشرت کے اصول کی تعلیم دی گئی ہے ،نماز روزہ اور حج کے احکامات بھی موجود ہیں زکوٰہ صدقات، اور امداد باہمی مشوراتی نظام، شادی طلاق، عدت وصیت، لین دین، اور قرض وغیرہ کے متعلق بھی ہدایت دی گئی ہے امر ونواہی، جائز وناجائزباتوں کی تعلیم کا بہت زیادہ حصہ اس سورۃ میں موجود ہے جسے اسلامی ضابطۂ حیات کہتے ہیں ۔ آج کی تلاوت کردہ آیات میں ایمان کی تفصیل اور اس کی شرط یہ بتائی گئی ہے کہ ایمان لاؤ اللہ پر اللہ کے رسول پر ،روز آخرت پر ،فرشتوں پر ،سب پیغمبروں پر ،اور ان سب کتابوں پر جو مختلف زبانوں میں مختلف پیغمبروں پر نازل کی گئی ہے اور حکم دیا گیا ہے کہ اپنے مال میں سے والدین رشتہ دار اور یتیموں مسکینوں مسافروں اور غلاموں کی مدد کرنے میں خرچ کرو ۔ قتل کے بارے میں جان کے بدلہ جان اور اگر مقتول کے وارث راضی ہو تو خون بہا یعنی معاوضہ کا حکم دیا گیا ہے، روزے فرض کئے گئے ہیں ،اور معذوروں کیلئے رعایت رکھی گئی ہے مشرک اور مسلم مرد وعورت کا نکاح نا جائز قرار دیا گیا ،بچوں کو دوسال اپنا یا غیر عورت کا دودھ پلانے کی اجازت دی گئی ہے ،سود کا لین دین قطعاً حرام قرار دیا گیا ہے ،اس سورۃ شریف میں پیغمبروں کے قلبی اطمینان میں اضافہ کرنے کیلئے مُردوں اور ُمردہ جانوروں کو زندہ کر کر دکھائے جانے کا ذکر فرمایا گیا ہے ، پھر سورۂ بقرہ کے آخر میں اللہ نے اپنے بندوں کو دعا کے الفاظ اور طریقے سکھائے ہیں ، نیز اس سورۃ میں آیات قرآنی میں غور وفکر کرنے کی بار بار تاکید فرمائی گئی ہے ۔