Deobandi Books

تحفہ تراویح

سم اللہ

29 - 105
پہلی تراویح
	آج کا بیان پہلے سوا پارے کی تلاوت پر مشتمل ہے یعنی سورۂ فاتحہ اور سورۂ بقرہ کی ایک سو چھہتّر (۱۷۶) آیات۔
	سورۂ فاتحہ کو عام زبان میں الحمد شریف بھی کہتے ہیں ، یہ سورۃ اگر چہ سب سے پہلے نازل نہیں ہوئی لیکن تلاوت  اور کتابت کے  لحاظ سے قرآن مجید کی سب سے پہلی سورۃ ہے۔
	سورۂ فاتحہ ایک دعا ہے جو اللہ نے بندوں کو سکھائی ہے،یعنی سورۂ فاتحہ بندے کی جانب سے اللہ تعالیٰ کے حضور میں ایک دعا اور درخواست ہے اور پورا قرآن اللہ تعالیٰ کی جانب سے اس دعا کا جواب ہے ، بندہ دعا میں کہتا ہے،’’اے میرے رب مجھے صراط مستقیم یعنی سیدھا راستہ بتا ‘‘ اس در خواست کے جواب میں یہ پوری کتاب اس کو عطا فرماتا ہے ،کہ لے یہ ہے وہ ہدایت جس کی تو نے درخواست کی ہے اور یہ ہے سیدھی راہ جو تو چاہتا ہے ، اس کے بعد سورۂ بقرہ شروع ہوتی ہے اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ قرآن مجید اللہ سے ڈرنے والوں کی ہدایت اور رہنمائی کرتا ہے یہ ہدایت ان لوگوں کیلئے نہیں آئی جن میں ہدایت حاصل کرنے کی خواہش اور طلب نہیں ہے پس وہ گنگوں اوربہروںکی طرح محروم رہتے ہیں اس سورت میں غیب پر ایمان لانے کی نماز قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ایمان کی تفصیل یہ بتلائی ہے کہ قرآن اور تمام آسمانی کتابوں پر ایمان لا یا جائے اور آخرت پر یقین رکھا جائے اور اللہ تعالیٰ کے دیئے ہوئے رزق میں سے اس کی راہ میں خرچ کیا جائے ، منافقت سے منع فرمایا گیا دوزخ کے عذاب سے ڈرایا گیا ہے ، منکروں کو دوزخ کے عذاب سے ڈرایا گیا ہے اور مومنوں کو جنت کی خوشخبری دی گئی ہے ، اس سورۃ میں حضرت سیدنا آدم علیہ السلام کی پیدائش اور ان کو اپنا خلیفہ بنانے اور اس سلسلہ میں فرشتوں اور آدم ؑ کے امتحان کا ذکر فرمایا گیا ہے ،اللہ کے حکم سے فرشتوں نے حضر ت آدم ؑ کو سجدہ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 {انتساب} 5 1
3 عرض مؤلف 6 1
4 مقدمہ از شمس العلماء حضرت مولانا سلیمان صاحب شمسی ؔؒ 9 1
5 تقریظ از حضرت مولانا ذو الفقار احمد صاحب مدظلہ العالی 12 1
6 تقریظ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مد ظلہ العالی 13 1
7 کتاب ھدایت کے انمول موتی 15 1
8 تقریظ دل پذیر از :۔جامع العلوم استاذ الاساتذہ حضرت مفتی عبد اللہ صاحب المظاہری 15 1
9 رائے گرامی سید القراء قاری ابو الحسن صاحب اعظمی 17 1
10 رائے عالی 19 1
11 ’’تحفۂ تراویح ‘‘ایک انمول تحفہ 21 1
12 حضرت مولانا زبیر اعظمی ایولہ ضلع ناسک 21 1
13 کلمات دعائیہ 24 1
14 داعی الی اللہ مزاج شناس حضرت جی ؒ مولانا احمد لاٹ صاحب دام ظلہ العالی 25 1
15 عالم صالح جناب مولانا احمد صاحب ٹنکاروی 25 1
16 حضرت مولانا محمد مجتبیٰ صاحب 26 1
17 فقیہ مالوہ عالم نو جوان حضرت مولانا جنید احمد صاحب 26 1
18 استاذ الاساتذہ صدر القراء قاری رضوان نسیم صاحب مد ظلہٗ 27 1
19 تحفۂ تراویح 28 1
20 تصنیف لطیف جناب حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب الفلاحیؔ 28 1
21 پہلی تراویح 29 1
22 دوسری تراویح 31 1
23 تیسری تراویح 33 1
24 چوتھی تراویح 35 1
25 پانچویں تراویح 37 1
26 چھٹی تراویح 39 1
27 ساتویں تراویح 41 1
28 آٹھویں تراویح 44 1
29 نویں تراویح 48 1
30 دسویں تراویح 50 1
31 گیارہویں تراویح 54 1
32 بارہویں تراویح 57 1
33 تیرہویں تراویح 60 1
34 چودہویں تراویح 62 1
35 پندرہویں تراویح 66 1
36 سولہویں تراویح 69 1
37 سترہویں تراویح 73 1
38 اٹھارہویں تراویح 76 1
39 انیسویں تراویح 78 1
40 بیسویں تراویح 80 1
41 اکیسویں تراویح 82 1
42 بائیسویں تراویح 84 1
43 تئیسویں تراویح 86 1
44 چوبیسویں تراویح 89 1
45 پچیسویں تراویح 92 1
46 چھبیسویں تراویح 95 1
47 ستائیسویں تراویح 98 1
48 منازل قرآن 100 1
49 سات منزلیں 100 1
50 اعراب 100 1
51 حروف ہجا 101 1
52 جو قرآن کریم میں استعمال ہوئے 101 1
53 تحفۂ تراویح اساطین امت کی نظر میں 103 1
Flag Counter