Deobandi Books

تحفہ تراویح

سم اللہ

6 - 105
باسمہ تعالی
عرض مؤلف
	یہ ایک حقیقت ہے کہ قرآن مقدس کو دیگر کتب سماویہ کی بہ نسبت ایک خاص امتیاز وخصوصیت یہ حاصل رہی ہے کہ اللہ نے اس کے نزول کے ساتھ ساتھ اس کی محافظت کی ذمہ داری بھی اپنے اوپر لے لی ہے ،ارشاد ربانی ہے ’’ اِناَّ نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَاِنَّا لَہٗ لَحَافِظُوْنَ ‘‘ ہم نے ذکر یعنی قرآن کو نازل کیا اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں ۔
	اہل کتاب کے خواص وعوام سب تحریف کتاب کے مرتکب ہوئے اور عذاب الٰہی کے مستحق بنتے رہے ،لیکن اس نیلے آسمان کے نیچے اور فرش خاکی پر اگر کوئی کتاب جو اپنے اصلی خد و خال اور اسی آن وبان اور شان سے ہے جو نزول کتاب کے وقت تھی تو وہ صرف قرآن مجید ہی ہے 
	پارے بھی بے کم وکاست ،رکوع میں بھی کوئی پھیر وبدل نہیں ،نقطوں اور شوشوں میں بھی کوئی تغیر وتبدل نہیں لیکن ہاں یہ بات ہے کہ جوں جوں ہم خیر القرون سے اور عہد نزول قرآن سے دور ہوتے جارہے ہیں ویسے ویسے ہم مضامین قرآنیہ کے تذکیری ، موعظتی پیغام سے ناآشنا اور نا بلد ہوتے جا رہے ہیں ،علامہ اقبال نے ہماری زبوں حالی کی صحیح عکاسی کی ہے !
قلب میں سوز نہیں روح میں احساس نہیں 
کچھ بھی پیغام محمد کا تمہیں پاس نہیں 
کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح وقلم تیرے ہیں 
	ہرشخص دعویٔ وفا کے ساتھ ساتھ روحانیت سے کٹ کر مادیت کی مشغول ترین زندگی میں ایسا مستغرق ہوتا جارہا ہے کہ طوطے کی طرح کبھی کبھار تلاوت کی توفیق ہو جاتی ہے اسی پر قناعت کرتا ہے ،حالانکہ جہاں قرآن کی تلاوت مطلوب ہے ،وہاں قرآن کے مطالبات سے واقفیت بھی اتنی ہی ضروری ہے ۔
عام مسلمان سمجھتے ہیں کہ تراجم قرآنیہ مدارس کے طلباء یا پڑھے لکھے طبقہ کیلئے ہیں

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 {انتساب} 5 1
3 عرض مؤلف 6 1
4 مقدمہ از شمس العلماء حضرت مولانا سلیمان صاحب شمسی ؔؒ 9 1
5 تقریظ از حضرت مولانا ذو الفقار احمد صاحب مدظلہ العالی 12 1
6 تقریظ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مد ظلہ العالی 13 1
7 کتاب ھدایت کے انمول موتی 15 1
8 تقریظ دل پذیر از :۔جامع العلوم استاذ الاساتذہ حضرت مفتی عبد اللہ صاحب المظاہری 15 1
9 رائے گرامی سید القراء قاری ابو الحسن صاحب اعظمی 17 1
10 رائے عالی 19 1
11 ’’تحفۂ تراویح ‘‘ایک انمول تحفہ 21 1
12 حضرت مولانا زبیر اعظمی ایولہ ضلع ناسک 21 1
13 کلمات دعائیہ 24 1
14 داعی الی اللہ مزاج شناس حضرت جی ؒ مولانا احمد لاٹ صاحب دام ظلہ العالی 25 1
15 عالم صالح جناب مولانا احمد صاحب ٹنکاروی 25 1
16 حضرت مولانا محمد مجتبیٰ صاحب 26 1
17 فقیہ مالوہ عالم نو جوان حضرت مولانا جنید احمد صاحب 26 1
18 استاذ الاساتذہ صدر القراء قاری رضوان نسیم صاحب مد ظلہٗ 27 1
19 تحفۂ تراویح 28 1
20 تصنیف لطیف جناب حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب الفلاحیؔ 28 1
21 پہلی تراویح 29 1
22 دوسری تراویح 31 1
23 تیسری تراویح 33 1
24 چوتھی تراویح 35 1
25 پانچویں تراویح 37 1
26 چھٹی تراویح 39 1
27 ساتویں تراویح 41 1
28 آٹھویں تراویح 44 1
29 نویں تراویح 48 1
30 دسویں تراویح 50 1
31 گیارہویں تراویح 54 1
32 بارہویں تراویح 57 1
33 تیرہویں تراویح 60 1
34 چودہویں تراویح 62 1
35 پندرہویں تراویح 66 1
36 سولہویں تراویح 69 1
37 سترہویں تراویح 73 1
38 اٹھارہویں تراویح 76 1
39 انیسویں تراویح 78 1
40 بیسویں تراویح 80 1
41 اکیسویں تراویح 82 1
42 بائیسویں تراویح 84 1
43 تئیسویں تراویح 86 1
44 چوبیسویں تراویح 89 1
45 پچیسویں تراویح 92 1
46 چھبیسویں تراویح 95 1
47 ستائیسویں تراویح 98 1
48 منازل قرآن 100 1
49 سات منزلیں 100 1
50 اعراب 100 1
51 حروف ہجا 101 1
52 جو قرآن کریم میں استعمال ہوئے 101 1
53 تحفۂ تراویح اساطین امت کی نظر میں 103 1
Flag Counter