تحفہ تراویح |
سم اللہ |
|
داعی الی اللہ مزاج شناس حضرت جی ؒ مولانا احمد لاٹ صاحب دام ظلہ العالی (خلیفۂ حضرت مولانا علی میاں ندوی ؒ ) اس وقت کرۂ ارض پر صحابۂ کرام ؓ کے مقابلے میں صرف حفاظ کرام کی تعداد لاکھوں گنا موجود ہے لیکن سورۂ فاتحہ سے والناس تک نہ ہی اس کا علم ہوتا ہے کہ قرآن مجھ سے کیا کہہ رہا ہے نہ ہی اس کا خیال آتا ہے کہ مجھے اسے سمجھنا چاہیئے ،ایسے وقت میں وقت کی سب سے بڑی اور سب سے اہم ضرورت کی طرف امت کے حفاظ کرام کی توجہ مبذول ہونے کیلئے عزیزم مولوی عبد الرحیم سلمہ کی یہ کتاب لگے تالوںکو توڑنے کنڈیوں کے کھلنے اور جہالتوں کی دیواروں کے منھدم ہونے کیلئے ایک الہامی صورت بن سکتی ہے۔عالم صالح جناب مولانا احمد صاحب ٹنکاروی استاذ حدیث جامعہ مظہر سعادت ہانسوٹ (بھروچ گجرات ) کلام احکم الحاکمین کا اختصار یقینا کارے دارد بلکہ جوئے شیر لا نے کا مرادف ہے ،یہ عظیم کارنامہ بعون اللہ آپ کے مبارک ہاتھوں انجام پایا ،تحفہ بجا طور پر اس بات کا مستحق ہے کہ قدر کے ہاتھوں لیا جائے اور مساجد میں تراویح سے قبل یا بعد میں اجتماعی طور پر تعلیم کی جائے ،جس کے نتیجہ میں ایک طرف مصلی قرآنی روحانیت سے سرشار ہو ہو تو دوسری طرف کتاب ہدایت سے اپنی زندگی کا توشہ فراہم کرے ۔