Deobandi Books

تحفہ تراویح

سم اللہ

19 - 105
باسمہ تعالیٰ 
رائے عالی
ناشرقرآن حضرت مولانا غلام محمد صاحب وستانوی  متعنا اللہ بطول حیاتہ 
رئیس الجامعہ اشاعت العلوم اکل کوا ورکن شوری دارالعلوم دیو بند 
أفلا یتدبّرو ن القرآن ؟
	قرآن مبین کو مقدس کتاب ہونے کے ساتھ ساتھ کلام الٰہی ہونے کا بھی شرف حاصل ہے ! یہ ایک پر حکمت آفاقی اور لا ثانی کتاب ہے اس کی تلاوت باعث اجر وثواب اور عمل باعث نجات ہے ، اسکے ساتھ محبت علامت ایمان اس کا شغف مسلمان کی شان مؤمنین کیلئے یہ ذکریٰ ہے تو متقین کیلئے ہدیٰ اور زندگی کے ہر موڑ پر رہنمائی کرنے والا مکمل دستور بھی ،اس کی بار بار تلاوت اور تدبر سے جو کہ قرآن کریم کامطالبہ ہے نئے نئے معانی پیدا ہوتے ہیں دنیا وآخرت کا ایقان اور احسان پیدا ہوتا ہے اگر اسکے معانی بالتفصیل بیان کئے جائیں تو وہ شافی ہیں اور بالاختصار بیان کئے جائیں تو کافی ہیں ، الغرض علوم ومعارف کا بحر ناپید اکنار عقلوں کا دفتران گنت پند ونصائح کا گنجینہ ہے کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے،
	جمیع العلوم فی القرآن لکن 		تقاصر عنہ افھا م الرجال 
	یہی وہ قرآن ہے جس کی تعلیم نے اس قوم کو جو دنیا کی ساری قوموں میں پسماندہ اور گھٹیا تھی اتنا اونچا کیا دنیا کی تمام قومیں اس کے سامنے سرنگوں ہو گئیں ، جس زمانہ کو زمانۂ جاہلیت کہا جاتا تھا اسی تعلیم کے صدقہ اسے خیر القرون کہا جانے لگا ،الغرض قرآن کریم کی تعلیم اور اس کا پیغام امت کے ایک ایک فرد تک لازمی اور ضروری ہے تاکہ بگاڑ دور ہو اور افراد امت میں صلاح وفلاح پیدا ہو ، الحمدللہ علماء امت نے قرآن کریم پر کافی محنتیں کیں اور اس کے الفاظ ومعانی پر چھوٹی بڑی بے شمار کتابیں لکھیں ، عزیزم مولانا عبد الرحیم صاحب فلاحی ؔ نے جو کہ جامعہ ہذا کے لائق فائق اور فعال استاذ ہیں اسی سلسلہ کا

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 {انتساب} 5 1
3 عرض مؤلف 6 1
4 مقدمہ از شمس العلماء حضرت مولانا سلیمان صاحب شمسی ؔؒ 9 1
5 تقریظ از حضرت مولانا ذو الفقار احمد صاحب مدظلہ العالی 12 1
6 تقریظ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مد ظلہ العالی 13 1
7 کتاب ھدایت کے انمول موتی 15 1
8 تقریظ دل پذیر از :۔جامع العلوم استاذ الاساتذہ حضرت مفتی عبد اللہ صاحب المظاہری 15 1
9 رائے گرامی سید القراء قاری ابو الحسن صاحب اعظمی 17 1
10 رائے عالی 19 1
11 ’’تحفۂ تراویح ‘‘ایک انمول تحفہ 21 1
12 حضرت مولانا زبیر اعظمی ایولہ ضلع ناسک 21 1
13 کلمات دعائیہ 24 1
14 داعی الی اللہ مزاج شناس حضرت جی ؒ مولانا احمد لاٹ صاحب دام ظلہ العالی 25 1
15 عالم صالح جناب مولانا احمد صاحب ٹنکاروی 25 1
16 حضرت مولانا محمد مجتبیٰ صاحب 26 1
17 فقیہ مالوہ عالم نو جوان حضرت مولانا جنید احمد صاحب 26 1
18 استاذ الاساتذہ صدر القراء قاری رضوان نسیم صاحب مد ظلہٗ 27 1
19 تحفۂ تراویح 28 1
20 تصنیف لطیف جناب حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب الفلاحیؔ 28 1
21 پہلی تراویح 29 1
22 دوسری تراویح 31 1
23 تیسری تراویح 33 1
24 چوتھی تراویح 35 1
25 پانچویں تراویح 37 1
26 چھٹی تراویح 39 1
27 ساتویں تراویح 41 1
28 آٹھویں تراویح 44 1
29 نویں تراویح 48 1
30 دسویں تراویح 50 1
31 گیارہویں تراویح 54 1
32 بارہویں تراویح 57 1
33 تیرہویں تراویح 60 1
34 چودہویں تراویح 62 1
35 پندرہویں تراویح 66 1
36 سولہویں تراویح 69 1
37 سترہویں تراویح 73 1
38 اٹھارہویں تراویح 76 1
39 انیسویں تراویح 78 1
40 بیسویں تراویح 80 1
41 اکیسویں تراویح 82 1
42 بائیسویں تراویح 84 1
43 تئیسویں تراویح 86 1
44 چوبیسویں تراویح 89 1
45 پچیسویں تراویح 92 1
46 چھبیسویں تراویح 95 1
47 ستائیسویں تراویح 98 1
48 منازل قرآن 100 1
49 سات منزلیں 100 1
50 اعراب 100 1
51 حروف ہجا 101 1
52 جو قرآن کریم میں استعمال ہوئے 101 1
53 تحفۂ تراویح اساطین امت کی نظر میں 103 1
Flag Counter